Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2253

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

Zujajat al-Masabih 2253Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2634Noor 2635
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکات واجب نہیں ہے (جب کہ وہ خدمت کے لئے ہوں اگر وہ تجارت کے لئے ہوں تو زکات واجب ہوگی)۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور بخاری اور مسلم کی ایک اور روایت میں ہے کہ مسلمان پر اس کے (خدمتی) غلام میں زکات واجب نہیں، البتہ اس پر اپنے ایسے غلام کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1463 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 982a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ فقہاء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جو غلام خدمت کے لئے ہوں اور جو گھوڑا سواری کے لئے ہو اور یہ دونوں تجارت کے لئے نہ ہوں تو ان کی زکات واجب نہیں، اور اگر یہ دونوں تجارت کے لئے ہوں تو ان پر زکات واجب ہوگی۔ اور یہی صاحبین کا قول ہے اور اسی پر فتویٰ ہے۔ درمختار فتاویٰ قاضی خان، فتاویٰ عالمگیری، فتح القدیر، ردالمحتار کافی تعلیق ممجد۔12