اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3269
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی
عرب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ: مجھے کوئی ایسا
ذکر بتا دیجئے جس کو میں وظیفہ کے طور پر پڑھتا رہوں تو آپ نے ان کو یہ کلمات تعلیم فرمایا: لَا إِلٰهَ إِلَّا
الْعَالَمِينَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ”انہوں نے کہا: یا رسول اللہ یہ کلمات تو
میرے رب کی ثناء کے لئے ہیں۔ (اس کو تو میں پڑھتا رہوں گا) اب میرے لئے کوئی دعاء بتلائیے
جس کو میں پڑھوں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ دعاء تعلیم فرمائی اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ
وَارْحَمْنِيْ وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ وَ عَافِنِيْ. اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2696 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.