اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3268
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ سبحان الله کہنا تمام
مخلوقات کی عبادت ہے (یعنی ساری مخلوقات اس کلمہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہے) اور
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کہنا شکر کا کلمہ ہے اور لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کہنا اخلاص (یعنی دوزخ سے نجات کا کلمہ ہے)
اور الله اكبر کا کہنا (اتنا ثواب رکھتا ہے کہ) زمین اور آسمان کے درمیان جو کچھ ہے اس کو بھر دیتا
ہے اور جب بندہ مومن لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: میرا بندہ
فرمانبردار ہوا اور خود کو میرے حوالے کر دیا۔
اس کی روایت رزین نے کی ہے۔