Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 4

(یہ باب نماز کے بقیہ فضائل کے بیان میں ہے)

22 narrations · In source reading order

Hadith 844

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 948
عمارۃ بن رُوَیْبَۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر وہ شخص جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے قبل کی نمازوں یعنی فجر اور عصر کو پابندی سے ادا کرتا ہو وہ ہرگز جہنم میں داخل نہ ہو گا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔

Qur’an-related source paragraphs

And the words of Allah, the Mighty and Majestic: {Guard strictly the prayers, especially the middle prayer} (Al-Baqarah: 238).

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 634a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 845

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 949
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص دونوں ٹھنڈے وقت کی نمازوں کو پڑھتا رہتا ہے (وہ بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہو گا۔ (ٹھنڈے وقت کی نمازوں سے مراد فجر اور عصر یا فجر اور عشاء ہیں)۔ (اس کی روایت بخاری و مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 574 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 635 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 846

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 950
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے پاس باری باری سے رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے (بندوں کے اعمال لکھنے اور اعمال کیلئے جانے کیلئے) آتے رہتے ہیں اور وہ فجر کی نماز میں اور عصر کی نماز میں یکجا جمع ہوتے ہیں، (فجر کے وقت اس لئے جمع ہوتے ہیں کہ ان میں ایک جماعت رات کے اعمال لے جاتی ہے اور دوسری جماعت دن کے اعمال لکھنے کیلئے آتی ہے اور اسی طرح عصر کے وقت جمع ہو کر ایک جماعت تو دن کے اعمال لے جاتی ہے اور دوسری جماعت رات کے اعمال لکھنے کیلئے آتی ہے) پھر وہ فرشتے جو تمہارے پاس رات گزارے ہیں وہ اوپر جاتے ہیں تو ان سے پروردگار عالم باوجود یہ کہ اپنے بندوں کے حالات سے ان سے زیادہ باخبر ہیں دریافت فرماتے ہیں کہ تم نے میرے بندوں کو کس حالت میں چھوڑا ہے؟ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ ہم ان کو اس حالت میں چھوڑ آئے کہ وہ نماز (فجر) پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کے پاس پہنچے تو نماز (عصر) پڑھ رہے تھے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 555 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 632a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 847

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 951
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اذان دینے میں کیا ثواب ہے اور نماز کی پہلی صف میں کیا اجر ہے (تو ایک دوسرے پر سبقت کرتے اور ہر ایک چاہتا کہ خود اذان دے اور پہلی صف میں جگہ حاصل کرے) تو اس کے تصفیہ کیلئے قرعہ اندازی کی ضرورت پڑتی اور اگر لوگ جانتے کہ ہر نماز کو اس کے مستحب وقت میں ادا کرنے کیلئے بہت سویرے مسجد کو پہنچ جانے میں کیا اجر ہے تو (اس فضیلت کو حاصل کرنے کیلئے مسجدوں کی جانب دوڑتے ہوئے آتے اور اگر ان کو معلوم ہوتا کہ عشاء اور صبح کی نماز میں کیا فضیلت ہے تو ان دونوں نمازوں کیلئے (مسجدوں کی جانب کسی وجہ سے چل نہ سکتے ہوں تو) سرین کے بل زمین پر گھسٹتے ہوئے آتے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 615 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 437a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 628 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 628

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

If they knew what is in the early prayer...

(1) The statement: "If they knew what is in the early prayer..." It should not be said that the command to delay the prayer contradicts the command to perform the early prayer, because delaying is a slight postponement and does not exclude the concept of early prayer. "Al-Hajjira" refers to the time up until just before Asr (the afternoon prayer), as mentioned in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(۱) قوله: ولو يعلمون ما في التهجير الخ: لا يقال: الأمر بالإبراد ينافي الأمر بالتهجير؛ لأن الإبراد تأخير قليل لا يخرج بذلك التهجير، فإن الهاجرة تطلق على الوقت إلى أن يقرب العصر، كذا في «المرقاة».

Hadith 848

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 952
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ منافقین پر کوئی نماز فجر اور عشاء سے بڑھ کر دشوار نہیں اور اگر یہ جانتے کہ ان دونوں نمازوں کیلئے (مسجد کو آنے میں) کیا فضیلت ہے تو وہ (کسی وجہ سے چل نہ سکتے تو) سرین کے بل زمین پر گھسٹتے ہوئے آتے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 657 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 651a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 849

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 953
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے نماز عشاء باجماعت ادا کی تو گویا وہ آدھی رات تک عبادت میں مشغول رہا اور جس نے نماز فجر باجماعت ادا کی تو گویا وہ پوری رات نماز میں گزارا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 656a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 850

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 954
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم ہرگز نماز مغرب کو دیہاتی عربوں کی طرح عشاء نہ کہا کرو، راوی یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دیہاتی عرب مغرب کو عشاء کہا کرتے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تم دیہاتی عربوں کی طرح نماز عشاء کو (عتمہ) نہ کہا کرو کیونکہ قرآن میں اس نماز کا نام عشاء ہے (دیہاتی عرب عشاء کو عتمہ اس وجہ سے کہا کرتے تھے کہ) اس وقت اونٹوں کا دودھ دوہا جاتا تھا (جس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل جاہلیت سے تشبیہ کی بناء پر منع فرما دیا اور بعض حدیثوں میں عشاء کو جو عتمہ کہا گیا ہے وہ اس نہی سے پہلے کا واقعہ ہے جو اس حدیث سے منسوخ ہو گیا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 637a (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 851

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 955
جندب قسری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے نماز فجر (جماعت کے ساتھ) پڑھی تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ اور امان میں آ گیا (تو مسلمانوں کو چاہئے کہ اس سے بدسلوکی نہ کریں کیوں کہ ایسے امن دیئے ہوئے شخص سے بدسلوکی کرنا اللہ تعالیٰ کے اس امن کو توڑنا ہے جو اس نمازی کو ملا ہے، اللہ تعالیٰ کے پاس کا یہ قاعدہ ہے کہ) اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے امن کو توڑنے کی وجہ سے جس کسی سے وہ کچھ بھی مواخذہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کو پکڑ لیتے ہیں اور منہ کے بل اس کو جہنم کی آگ میں جھونک دیتے ہیں ایسا ہی جو، امن دیئے ہوئے نمازی کو ایذا دے گا تو اس کو بھی اللہ تعالیٰ دوزخ میں ڈال دیں گے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے اور مصابیح کے بعض نسخوں میں راوی کے نام کے ساتھ قسری کی بجائے قشیری آیا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 657a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 852

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 956
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قول باری تعالیٰ ”إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا“ (سورہ بنی اسرائیل، پ:15، ع:9، آیت نمبر:78)(بے شک صبح کی نماز فرشتوں کے حاضر ہونے کا وقت ہے) کے متعلق فرمایا کہ صبح کی نماز کے وقت رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3135 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 853

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 957
سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص نماز صبح کیلئے نکلتا ہے تو وہ ایمان کا پرچم لے کر نکلتا ہے (کہ یہ اس کے ایمان کی علامت ہے) اور جو شخص (بغیر نماز پڑھے) بازار کو جاتا ہے تو وہ ابلیس کا پرچم لئے ہوئے جاتا ہے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2234 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 854

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 958
ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سلیمان بن ابی حثمہ کو نمازِ صبح میں موجود نہ پایا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ بازار کی طرف نکلے اور سلیمان رضی اللہ عنہ کا گھر بازار اور مسجد کے درمیان تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی ماں جن کا نام شفاء رضی اللہ عنہا تھا ان سے ملتے ہوئے گئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی ماں سے پوچھا کہ آج میں نے سلیمان کو صبح کی نماز میں نہیں دیکھا ہے ان کی ماں شفاء، جواب دیں کہ آج سلیمان رات بھر نماز پڑھتے رہے (اور صبح کی نماز کے وقت) ان پر نیند کا غلبہ ہو گیا اور وہ سو گئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تمام رات عبادت میں گزارنے سے میرے پاس بہتر یہ ہے کہ میں نمازِ صبح کی جماعت میں حاضر ہوں۔ (اس کی روایت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 295 (unverified) 30% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 855

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 959
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمام نمازوں میں اللہ تعالیٰ کے پاس فضیلت والی نماز جمعہ کے دن کی فجر کی نماز ہے جو جماعت کے ساتھ ادا کی جائے۔ (اس کی روایت ابونعیم نے حلیہ میں اور بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 630 (unverified) 65% confidence

Mishkat (candidate) 630

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 856

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 960
عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ظہر کی نماز فضیلت میں رات کی نماز (یعنی تہجد) کی طرح ہے۔ (اس کی روایت ابن نصر نے کی ہے اور طبرانی نے بھی الکبیر میں اس کی روایت کی ہے۔)

Hadith 857

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 961
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ مشرکین نے ہم کو صلوٰۃ الوسطیٰ یعنی نمازِ عصر سے روک رکھا، اللہ تعالیٰ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2931 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 627a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 858

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 962
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم احزاب یعنی خندق کی لڑائی میں مشغول تھے تو کفار نے ہم کو نمازِ عصر سے باز رکھا یہاں تک کہ قریب تھا کہ آفتاب ڈوب جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے اللہ! جن لوگوں نے ہم کو صلوٰۃ الوسطیٰ (نماز عصر) سے باز رکھا ہے ان کے دلوں میں آگ بھر دے اور ان کے گھروں کو بھی آگ سے بھر دے اور ان کی قبروں کو بھی آگ سے بھر دے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم یہ سمجھتے تھے کہ صلوٰۃ الوسطیٰ سے نمازِ فجر مراد ہے۔ (مگر اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صلوٰۃ الوسطیٰ سے مراد نماز عصر ہے)۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 859

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 963
ابن مسعود اور سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان دونوں حضرات نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صلوٰۃ الوسطیٰ نماز عصر ہے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 182 (unverified) 90% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 183 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 860

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 964
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ دمشق آ کر ابو کلثم دوسی کے گھر فروکش ہوئے پھر مسجد کو تشریف لائے اور مسجد کے غربی جانب ایک جگہ بیٹھ گئے (وہاں دیکھا کہ) لوگ صلوٰۃ وسطٰی کا باہم تذکرہ کرتے ہوئے اس کے متعلق آپس میں اختلاف کر رہے ہیں یہ سن کر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم کو بھی صلوٰۃ وسطٰی کے متعلق اختلاف ہوا تھا جس طرح کہ آپ حضرات کے درمیان صلوٰۃ وسطٰی کے تعین میں اختلاف ہو رہا ہے کہ وہ کونسی نماز ہے؟ اور اس وقت ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے اور ہماری مجلس میں اُس وقت ایک باخدا بزرگ ابو ہاشم بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس موجود تھے ابو ہاشم نے کہا کہ میں اس مسئلہ کو آپ لوگوں کیلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم کر کے آتا ہوں یہ کہہ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے اور وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جرأت سے حاضر ہو جایا کرتے تھے، انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی اور اندر گئے پھر ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم کو خبر دی کہ صلوٰۃ الوسطٰی سے مراد نماز عصر ہے۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 861

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 965
عبدالرحمٰن بن لبیبۃ الطائفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے صلوٰۃ وسطٰی کے متعلق سوال کیا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تم کو قرآن پڑھ کر سناتا ہوں تا کہ معلوم ہو جائے کہ صلوٰۃ وسطٰی کونسی نماز ہے؟ سنو! کیا اللہ عزوجل نے اپنی کتاب میں نہیں فرمایا ہے ”اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ“ (آفتاب ڈھلنے کے بعد نماز قائم کرو) یہ ظہر کی نماز ہے ”اِلٰى غَسَقِ اللَّيْلِ“ (رات کی تاریکی شروع ہونے کے وقت نماز قائم کرو) یہ مغرب کی نماز ہے ”وَمِنْ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَاءِ ثَلٰثُ عَوْرَاتٍ لَكُمْ“ (تمہاری خلوت کے تین وقت ہیں منجملہ ان کے نماز عشاء کے بعد کا وقت بھی ہے) یہ عتمہ یعنی عشاء کی نماز ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ”إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا“ (بے شک صبح کی نماز فرشتوں کے حاضر ہونے کا وقت ہے) یہ فجر کی نماز ہے پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”حَفِظُوا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى وَقُومُوا لِلّٰهِ قَانِتِينَ“ (حفاظت کرو سب نمازوں کی عموماً اور بیچ والی نماز کی خصوصاً اور کھڑے رہو اللہ کے سامنے عاجز بنے ہوئے) یہ صلوٰۃ وسطیٰ عصر ہی ہے۔ صدر کی مذکورہ آیتوں میں ظہر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازوں کا ذکر آچکا ہے اب رہی نماز عصر تو اس کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے اسطرح ثابت ہوا کہ صلوٰۃ وسطیٰ سے مراد نماز عصر ہی ہے۔) (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 862

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 966
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص سے نماز عصر چھوٹ جائے (تو اس کو ایسا رنج ہونا چاہئے) جیسے گھر بار اور مال و دولت برباد ہونے سے ہوتا ہے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 552 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 626a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 863

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 967
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نماز عصر کو چھوڑ دے (تو اس نے جس کام کی وجہ سے نماز عصر چھوڑی ہے) اس کام سے برکت مٹا دی جاتی ہے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 553 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 864

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 968
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نماز عشاء میں تاخیر کیا کرو، تم کو اس نماز عشاء کی وجہ سے دوسری امتوں پر فضیلت دی گئی ہے کیونکہ اس نماز کو کوئی امت تمہارے قبل نہیں پڑھتی تھی۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 421 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 865

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 969
امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو نماز عشاء جماعت سے پڑھا کرتا ہے تو اس کو شب قدر سے حصہ مل جاتا ہے۔ (اس کی روایت طبرانی نے الکبیر میں کی ہے۔)