Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1150

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1150Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1307
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی تو حضور علیہ السلام کے پیچھے (نماز میں) ایک شخص نے (سورۃ) ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“ پڑھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت فرمایا کہ نماز میں کون ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“ پڑھ رہا تھا؟ ایک شخص نے عرض کیا کہ حضور میں پڑھ رہا تھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (جب ہی تو) میں محسوس کر رہا تھا کہ تم میں سے کوئی شخص (قرآن پڑھ کر) مجھے الجھن میں ڈال رہا ہے۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔) اور نسائی نے کہا کہ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ مقتدی امام کے پیچھے سرّی نمازوں میں بھی قرأت نہ کرے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 919 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.