Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1283

Chapter on Sending Blessings upon the Prophet ﷺ and Its Virtue

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Sending Blessings upon the Prophet ﷺ and Its Virtue

Zujajat al-Masabih 1283Volume 1

English

Fadala bin ‘Ubaid (may Allah be pleased with him) said: "While the Messenger of Allah ﷺ was sitting, a man entered and prayed. Then he said, ‘O Allah, forgive me and have mercy on me.’ The Messenger of Allah ﷺ said: ‘You have hurried, O worshipper! When you pray and then sit, first praise Allah as He deserves, then send blessings upon me, and then supplicate.’" He continued: "Then another man prayed after that. He praised Allah and sent blessings upon the Prophet ﷺ. The Prophet ﷺ said to him: ‘O worshipper, ask and you will be given.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۲۸۳ - عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: بَيْنَمَا رَسُوْلُ اللهِ ﷺ قَاعِدٌ، إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى، فَقَالَ: اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «عَجَّلْتَ أَيُّهَا الْمُصَلِّي، إِذَا صَلَّيْتَ فَقَعَدْتَ فَاحْمَدِ اللهَ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، وَصَلَّ عَلَيَّ، ثُمَّ ادْعُهُ». قَالَ: ثُمَّ صَلَّى رَجُلٌ آخَرُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَحَمِدَ اللهَ وَصَلَّى عَلَى النَّبِيِّ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ ﷺ: أَيُّهَا الْمُصَلَّى ، ادْعُ تُجَبْ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1462
فضالۃ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے آ کر نماز پڑھی (اور قعدۂ اخیرہ میں اس شخص (یہ ترجمہ ابوداؤد کی روایت کے لحاظ سے کیا گیا ہے) نے نہ تو اللہ تعالیٰ کی تعریف کی اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا) (یہ قید مرقات میں مذکور ہے) اور صرف اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ (یعنی اے اللہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما) کہا اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے نماز پڑھنے والے تو نے جلدی کی ہے، جب تو نماز پڑھے اور قعدۂ اخیرہ میں بیٹھے تو پہلے التحیات کے ذریعہ (یہ قید مرقات سے ماخوذ ہے۔) اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کر جیسا کہ اس کے شایان شان ہے پھر مجھ پر درود بھیج، اس کے بعد اللہ سے دعاء مانگ۔ فضالہؓ کہتے ہیں کہ اس واقعہ کے بعد ایک اور شخص نے نماز پڑھی تو اس نے (نماز کے قعدۂ اخیرہ میں التحیات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا (اور دعاء نہ کی) تو اس شخص سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے نماز پڑھنے والے اب دعاء کر تیری دعاء قبول ہوگی۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور ابوداؤد و نسائی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)

Qur’an-related source paragraphs

Allah, the Almighty, says: "Indeed, Allah and His angels send blessings upon the Prophet. O you who have believed, send blessings upon him and greet him with peace." (Al-Ahzab: 56)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3476 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1481 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1284 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جیسے نماز میں حمد اور درود کے بعد دعاء قبول ہوتی ہے اسی طرح خارج نماز بھی دعاء کی جائے تو اس ترتیب کے ساتھ کی جانی چاہئے کہ پہلے حمد باری تعالیٰ کی جائے پھر درود پڑھا جائے اور اس کے بعد دعاء کی جائے تا کہ قبولیت کو پہنچے۔