اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1682
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اور یتیم نامی بچے نے
جو ہمارے گھر میں تھا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور (میری ماں حضرت) ام سلیم
رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے نماز پڑھ رہی تھیں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 658b (unverified) 80% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف(1): اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ مقتدی دو یا زیادہ ہوں تو امام کے پیچھے کھڑے ہوں اور امام آگے ہو اور عورت ایک ہو تو سب سے پیچھے تنہا کھڑی ہو۔ (ردالمحتار میں بھی ایسا ہی مذکور ہے) ف(2): اس حدیث شریف سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر مردوں کے ساتھ صرف ایک بچہ اقتداء کررہا ہو تو وہ مردوں کے ساتھ صف میں شریک ہوجائے، اور رد المحتار میں لکھا ہے کہ اگر بچے ایک سے زائد ہوں تو وہ مردوں کے پیچھے اور عورتوں سے پہلے صف بنا کر کھڑے ہوں اور عورتیں بچوں کی صف کے پیچھے اپنی صف بنالیں۔