اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1683
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی مُلَیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک خاص قسم کا کھانا تیار کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت
کی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تشریف لائے اور) اس میں سے کچھ تناول فرمائے پھر ارشاد فرمایا:
کھڑے ہوجاؤ میں (برکت کے لئے) تم کو نماز پڑھاتا ہوں۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں
نے (نماز پڑھنے کے لئے) ایک حصیر اٹھالائی جو دھری رہنے سے اس میں سختی آگئی تھی اور گرد جم کر
سیاہ ہوگئی تھی، میں نے اس پر کچھ پانی چھڑک دیا۔ (تاکہ وہ نرم اور صاف ہوجائے) رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر کھڑے ہوگئے اور اسی حصیر پر میں اور یتیم نامی بچے نے باہم مل کر حضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صف بنالی اور بوڑھی دادی ہمارے پیچھے (تنہا) کھڑی ہوگئیں، رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو دو رکعتیں (نفل) پڑھائیں (اور واپس تشریف لے گئے)۔
(اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 234 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انس رضی اللہ عنہ کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا کو نماز میں سب کے پیچھے علیحدہ تنہا کھڑا کیا، حالانکہ جماعت میں صف کے پیچھے الگ تنہا کھڑا ہونا مکروہ ہے اور امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک تو مفسد نماز بھی ہے، اس کے باوجود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ملیکہ رضی اللہ عنہا کو تنہا پیچھے کھڑا کرنے کی بجز اس کے کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ عورت کا نماز میں مردوں یا لڑکوں کے ساتھ صف میں برابر کھڑا ہونا مردوں یا لڑکوں دونوں کی نماز کے لئے مفسد ہے، اگر عورت کا صف میں مردوں یا لڑکوں کے برابر کھڑا ہونا جائز ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان بڑھیا کو تنہا کھڑا ہونے سے ضرور منع فرماتے جبکہ اس واقعہ میں ملیکہ رضی اللہ عنہا انس رضی اللہ عنہ کی دادی ہیں اور ان کے ساتھ ایک بچہ ہے اور ظاہر ہے کہ یہاں کسی قسم کا خطرہ شہوت بھی نہیں ہے، اس کے باوجود بھی ان بڑھیا کو تنہا کھڑا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت کا صف میں مردوں یا لڑکوں کے برابر کھڑا ہونا مطلقاً مردوں یا لڑکوں کی نماز کا مفسد ہے۔ (ردالمحتار اور اعلاء السنن)۔