Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1477

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1477Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1687Noor 1688
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (ایک دفعہ اپنی قوم سے فرمایا) اے جماعت اشعریین تم سب جمع ہو جاؤ اور اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی جمع کر لو تا کہ میں تم کو بتلا دوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی؟ (یہ سن کر) سب لوگ جمع ہو گئے اور عورتوں اور بچوں کو بھی جمع کیا تو ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے خود وضوء کر کے دکھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح وضوء فرمایا کرتے تھے پھر امامت کے لئے ابو مالک آگے بڑھے اور (پہلے) مردوں کی صف اپنے قریب بنائی، ان کے پیچھے لڑکوں کی صف بندی کی اور لڑکوں کے پیچھے (سب سے آخر میں) عورتوں کی صف رکھی (پھر نماز شروع کی)۔ (اس کی روایت امام احمد نے اپنی مسند میں کی ہے۔) اور حارث ابن ابی نعامہ کی روایت میں ابو مالک رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے صفوں کو خود اس طرح قائم فرمایا کرتے تھے کہ مردوں کی صفوں کو لڑکوں کے آگے رکھتے تھے، اور لڑکوں کی صفیں مردوں کے پیچھے ہوتی تھیں اور عورتیں لڑکوں کے پیچھے کھڑی ہوا کرتی تھیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1116 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 1116

Confidence and text similarity are not editorial verification.