Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1512

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ امام پر کیا واجب ہے اور اسے مقتدیوں کی رعایت کس

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ امام پر کیا واجب ہے اور اسے مقتدیوں کی رعایت کس

Zujajat al-Masabih 1512Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1730
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (ایک مرتبہ بھولے سے) جنابت کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھائی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جب یاد آیا تو آپ نے اپنی نماز کا اعادہ کرلیا لیکن لوگوں کو (یہ معلوم نہ تھا کہ امام کی نماز کا فساد مقتدی کی نماز کے فساد کا سبب بنتا ہے) اس لئے انہوں نے نماز کا اعادہ نہیں کیا (جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا کہ لوگوں نے نماز کا اعادہ نہیں کیا ہے تو) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ جن لوگوں نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی ہے ان کو بھی نماز کا اعادہ کرنا چاہئے تھا۔ ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ارشاد سے لوگوں کو معلوم ہوا کہ امام کی نماز کے فساد کا اثر مقتدی کی نماز پر پڑتا ہے اس لئے مقتدیوں نے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ارشاد پر عمل کرکے) اپنی اپنی نمازوں کا اعادہ کرلیا۔ (اس کی روایت عبدالرزاق نے کی ہے۔)