اردو
اسود بن یزید تابعی رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ جب کبھی ان کو اپنے
محلّہ کی مسجد میں جماعت نہیں ملتی تو وہ (اپنے محلّہ کی مسجد میں جماعت ثانی نہ کرتے) دوسرے محلّہ کی
مسجد میں (جماعت اولیٰ) حاصل کرنے کے لئے جایا کرتے تھے (مگر اپنے محلّہ کی مسجد میں جماعت
اولیٰ کے لئے جانا واجب ہے اور دوسرے محلّہ کی مسجد میں جماعت اولیٰ حاصل کرنے کے لئے جانا
مستحب ہے، یہ بدائع میں مذکور ہے)۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے سند صحیح کے ساتھ کی ہے)۔
اور بخاری نے بھی اس کی روایت تعلیقاً کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 645 (unverified) 45% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.