اردو
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص دن رات میں (فرائض) کے ساتھ 12 رکعت سنت
بھی ادا کرے گا تو اس کے لئے جنت میں ایک گھر تیار کیا جائے گا وہ بارہ رکعتیں یہ ہیں: چار رکعتیں
ظہر کے فرض سے پہلے اور (2) اس کے بعد، اور دو رکعتیں مغرب کے فرض کے بعد، دو رکعتیں
عشاء کے فرض کے بعد اور دو رکعتیں فجر کے فرض سے پہلے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
اور مسلم کی ایک روایت میں ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے اس طرح
مروی ہے آپ فرماتی ہیں کہ میں نے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے کہ
جو مسلمان بندہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے (فرائض کے ساتھ) بارہ رکعتیں سنت پڑھتا ہے تو اللہ
تعالیٰ (اس کے لئے جنت میں) مکان بناتے ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 728a (unverified) 98% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 415 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: یہ اور اسی قسم کی حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دن رات میں یہ بارہ رکعتیں سنت مؤکدہ ہیں، اس لئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر مداومت فرمائی ہے اور کبھی ترک نہیں کیا۔ (مرقات 12)