اردو
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ جمعہ کے فرض کے
بعد 6 رکعت سنت مؤکدہ اس طرح پڑھا کرو (کہ 4 رکعت ایک سلام سے، پھر دو رکعت ایک سلام
سے)۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)
اور ابوداؤد نے بھی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح روایت کی ہے
ترمذی کی ایک اور روایت میں بھی منقول ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
نے جمعہ کے فرض کے بعد دو رکعت پڑھ کر پھر چار رکعت سنتیں ادا فرمائیں۔ مرقات میں لکھا ہے کہ
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 523 (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.544
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
یہ دو رکعتیں جمعہ کی سنتیں نہیں تھیں بلکہ جمعہ کے فرض اور اس کی سنتوں کے درمیان بجائے کلام کرنے کے بطور نفل یہ دو رکعت آپ نے ادا فرمائے ہیں، یہ عمل حضرت ابن عمر سے خاص ہے۔ جس پر عمل درآمد نہیں، اس کے بعد حضرت ابن عمر سے چار رکعت سنت کا پڑھنا مروی ہے، مرقات میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہاں اس بات کا بھی احتمال ہے کہ چار رکعت سنت کے بعد حضرت ابن عمر نے اور دو رکعت سنت بھی پڑھے ہوں مگر راوی نے اس کا اس لئے ذکر نہیں کیا کہ حضرت ابن عمر سے جو ایک نئی کیفیت یعنی چار رکعت سنتوں سے پہلے دو رکعت کا پڑھنا منقول ہے اس کو بتانا چاہئے اور چار رکعت سنت کے بعد پھر دو رکعت سنت کا ادا کرنا چونکہ مشہور تھا اس لئے راوی نے اس کا ذکر نہیں کیا۔