اردو
سائب بن یزید بن اخت نمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ
میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کی نماز ان کے مقام حفاظت میں پڑھی اور امام کے سلام
پھیرنے کے بعد (فرض اور سنت کے درمیان فصل کے بغیر) اسی جگہ کھڑے ہو کر سنتیں پڑھیں جہاں
میں نے جمعہ کی فرض نماز ادا کی تھی، تو حضرت معاویہ نے مجھے اندر بلا کر فرمایا کہ دوبارہ ایسا نہ کرنا،
جب جمعہ کی نماز پڑھ چکو تو اس کے ساتھ دوسری نماز کو نہ ملانا (فرض و سنت کے درمیان فصل کرنا
چاہئے) یہ فصل کلام کر کے ہی کیوں نہ ہو (اگرچہ کہ فرض و سنت کے درمیان کلام کرنا مکروہ تنزیہی
ہے) فرض و سنت کے درمیان بہتر فصل یہ ہے کہ جگہ بدل دی جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ہمیں ایسا ہی حکم دیا تھا۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
اور ابوداؤد کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت عطا و رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ مکرمہ میں جمعہ ادا فرماتے تو آگے بڑھ کر دو رکعت پڑھتے
اور پھر آگے بڑھ کر چار رکعات پڑھتے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 883a (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1130 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.