Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1832

Chapter of the Sermon (Khutbah) and Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter of the Sermon (Khutbah) and Prayer

Zujajat al-Masabih 1832Volume 1

English

Abu Sa'id Al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (ﷺ) sat on the pulpit one day, and we sat around him.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٨٣٢ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ (رضي الله عنه) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ جَلَسَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الْمِنْبَرِ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2123
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دینے کے لئے منبر پر تشریف رکھے اور ہم سامعین (کسی قدر قبلہ کی طرف سے مڑ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رُخ کئے ہوئے بیٹھے رہے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 921 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ملتقی میں لکھا ہے ”وَاسْتَقْبَلُوْهُ مُسْتَمِعِيْنَ“ یعنی خطبہ سنتے وقت سننے والے امام کی طرف رُخ کئے ہوئے بیٹھے رہیں اور بحر میں لکھا ہے ”ان السنة فى المستمع استقبالُ الامامِ يخالف كما عليه عملُ الناسِ من استقبالِ المستمع للقبلة“ یعنی سنت یہ ہے کہ سامعین خطبہ سنتے وقت امام کی طرف رُخ کئے ہوئے رہیں اور آج کل جو عمل درآمد ہے کہ سامعین قبلہ رُخ رہتے ہیں یہ خلاف سنت ہے۔ اور علامہ عینی رحمہ اللہ نے عمدۃ القاری میں ابن المنذر کے حوالہ سے لکھا ہے کہ خطبہ سنتے وقت سامعین کا امام کی طرف رُخ کئے رہنے پر امام اعظم، امام شافعی، امام احمد بن حنبل، امام مالک اور امام اوزاعی وغیرہ اور دوسرے فقہاء کا بھی اجماع ہے۔ 12