Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1833

Chapter of the Sermon (Khutbah) and Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter of the Sermon (Khutbah) and Prayer

Zujajat al-Masabih 1833Volume 1

English

Jabir (may Allah be pleased with him) narrated: "When the Messenger of Allah (ﷺ) ascended the pulpit on Friday, he said: 'Sit down.' Ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) heard this and sat at the door of the mosque. The Messenger of Allah (ﷺ) saw him and said: 'Come, O Abdullah ibn Mas'ud.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۸۳۳ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) قَالَ: لَمَّا اسْتَوَى رَسُوْلُ اللهِ ﷺ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ: اجْلِسُوا فَسَمِعَ ذَلِكَ ابْنُ مَسْعُوْدٍ فَجَلَسَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَرَآهُ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ فَقَالَ: تَعَالَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُوْدٍ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2124
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ) جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف رکھے اور (ملاحظہ کئے کہ کچھ لوگ کھڑے ہوئے ہیں) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے حضرات سے فرمائے کہ بیٹھ جاؤ (اگرچہ خطبہ کے وقت خطیب کا بات کرنا جائز نہیں ہے مگر امر بالمعروف کرنا جائز ہے، یہاں چونکہ جو صحابہ کھڑے ہوئے تھے ان کا امام کے منبر پر آ جانے کے بعد کھڑا رہنا ناجائز تھا، اس لئے حضور امر بالمعروف کے لئے بیٹھ جاؤ ارشاد فرمائے) حضور کا یہ ارشاد جو بیٹھ جانے کے لئے ہوا تھا، اس وقت ابن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد کے دروازے کے پاس تھے، یہ ارشاد سنتے ہی ابن مسعود رضی اللہ عنہ حکم کی تعمیل کے لئے دروازے کے پاس ہی بیٹھ گئے (مگر مسجد میں جو لوگ کھڑے ہوئے تھے ان کے بیٹھنے کے لئے حکم ہوا تھا، دروازے کے پاس والے لوگوں کے لئے بیٹھنے کا حکم نہیں ہوا تھا اس لئے) عبداللہ بن مسعود کو ارشاد ہوا (یہ میرا حکم تم سے متعلق نہیں ہے) تم مسجد میں آ جاؤ (ابن مسعود کو بلانا بھی امر بالمعروف تھا)۔ (اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1091 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.