اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2142
عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ انہوں نے بشیر بن
مروان کو دیکھا کہ (خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو خطبہ کی تفہیم کرتے وقت) دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر
(اشارہ کر کے خطبہ کی تفہیم کر رہا تھا جیسا کہ اکثر واعظوں کا طریقہ ہے کہ تقریر کے وقت ہاتھوں سے
اشارے کیا کرتے ہیں، چونکہ بشیر کی یہ حرکت سنت کے خلاف تھی اس لئے عمارہ رضی اللہ عنہ کو ناگوار
گزری) انہوں نے بددعا دی کہ ان ہاتھوں کا خدا برا کرے (کہ خلاف سنت ان ہاتھوں سے اشارہ
ہو رہا ہے) پھر کلمہ کی انگلی سے اشارہ کر کے کہنے لگے، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم (خطبہ کے وقت تفہیم کے لئے) بس اس طرح کلمہ کی انگلی سے اشارہ کیا کرتے تھے (اس لئے
خطبہ کے وقت تفہیم کے لئے صرف کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرنا سنت ہے)۔
(اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 874a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.