Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 184

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 184Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 199
جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تورات کا ایک نسخہ لے جا کر حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تورات کا ایک نسخہ ہے تو آپ نے سکوت فرمایا، عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو پڑھنا شروع کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک (غصہ سے) متغیر ہو رہا تھا، ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عمر (رضی اللہ عنہ) تجھ پر ہے ”ثَكَلَتْكَ الثَّوَاكِلُ“ (یہ جملہ مقام تعجب میں کہا جاتا ہے) کیا تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کے تغیر کو نہیں دیکھ رہے ہو؟ عمر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو دیکھا اور کہا میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، اس کے غضب سے اور اس کے رسول کے غضب سے، ہم اللہ کے رب ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے، اگر موسیٰ علیہ السلام تم میں ظاہر ہوتے اور تم ان کی پیروی کرتے اور مجھے چھوڑ دیتے تو تم راہ راست سے گمراہ ہو جاتے اور اگر موسیٰ علیہ السلام موجود ہوتے اور میری نبوت کو پاتے تو وہ بھی صرف میری پیروی کرتے (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 194 (unverified) 90% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 435 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 194

Confidence and text similarity are not editorial verification.