Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1870

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1870Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2174
ابو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی نے مجھ سے حدیث بیان فرمائی (کل صحابہ عدول ہیں، اس لئے صحابی کا نام معلوم نہ ہونے سے حدیث کی صحت میں کچھ اثر نہیں پڑتا ہے) وہ صحابی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو عید کی نماز پڑھائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے) ساتھ چار تکبیرات کہے (جن میں پہلی تکبیر کے بعد ثنا پڑھے اس کے بعد تین تکبیرات زائد فرمائے اور تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لئے) ایسا ہی دوسری رکعت میں تکبیر رکوع کے ساتھ چار تکبیر فرمائے (جن میں سے تین تکبیرات تو عید کی تھیں اور چوتھی تکبیر کے بعد رکوع میں چلے گئے) پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو حضور ہماری جانب متوجہ ہو کر فرمائے (جیسے تم اب دیکھ لئے ہو کہ اب میں عید کے جس طرح تکبیرات کہا ہوں، ایسا ہی تم بھی عید کے تکبیرات کہا کرو) تکبیرات کی تعداد بھولو مت، پھر تم کو یاد رکھنے کے لئے کہتا ہوں (کہ ہر رکعت میں چار چار تکبیریں ہیں) مثل نماز جنازہ کی تکبیرات کے (جس کی تفصیل تم ابھی سن چکے) ہمارے یاد رہنے کے لئے ہاتھ پھیلا کر انگوٹھا بند کر کے چار انگلیاں کھڑا کر کے بتلائے۔ دیکھو عید کی ہر رکعت میں چار چار تکبیرات ہیں)۔ (اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے کی ہے اور امام طحاوی نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند حسن ہے۔)

[Narrated by al-Tahawi, who said: "This is a hadith with a good chain of transmission."]