اردو
سعید بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابو
موسیٰ اشعری اور حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم عیدالاضحی کی نماز اور عیدالفطر کی نماز میں کس طرح تکبیرات فرماتے تھے؟ حضرت ابو
موسیٰ نے جواب دیا کہ جنازہ کی تکبیروں کی طرح دونوں عیدوں کی پہلی رکعت میں چار تکبیرات
فرماتے تھے (جس میں سے پہلی تکبیر تکبیر تحریمہ ہوتی تھی، اس کے بعد ثناء پڑھتے پھر تین تکبیرات زائد
فرماتے تھے، ہر دو تکبیروں کے بیچ میں تین تسبیحات کے موافق فصل کرتے تھے، اور ہر تکبیر کے ساتھ
رفع یدین بھی کرتے تھے اور تیسری تکبیر کے بعد قیام کے لئے ہاتھ باندھ لیتے تھے ایسا ہی دوسری
رکعت میں بھی نماز جنازہ کی طرح چار تکبیر فرماتے۔ جس میں سے پہلے تین تکبیرات زائد ہوتے ہر دو
تکبیر کے بیچ میں تین تسبیحات کی مقدار فصل ہوتا تھا۔ ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین بھی کرتے تھے چوتھی
تکبیر کے ساتھ بغیر رفع یدین کئے رکوع میں چلے جاتے تھے) حضرت حذیفہ نے ان کی تصدیق کی
(اور فرمایا: ابو موسیٰ جیسا کہے ہیں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے) یہ
سن کر حضرت ابو موسیٰ کہنے لگے کہ میرا اسی طرح عمل درآمد رہا ہے، جس وقت میں بصرہ کا حاکم تھا
(میں دونوں عیدوں میں اسی طرح تکبیر کہا کرتا تھا)۔
اور عبدالرزاق نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس کی روایت سند صحیح کے
ساتھ کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1153 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اس حدیث کی روایت ابوداؤد اور طحاوی نے کی ہے اور ابوداؤد نے سکوت اختیار کیا ہے اور ابوداؤد کا سکوت حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل ہے اور منذری نے بھی اپنی مختصر میں اس کی روایت کی ہے۔