Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1871

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1871Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2175
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ عید کے زائد تکبیرات مع تکبیرات نماز کے (9) ہیں: پانچ تکبیرات پہلی رکعت میں اور چار تکبیرات دوسری رکعت میں ہیں (فتح القدیر میں اس کی تفصیل اس طرح کی گئی ہے کہ پہلی رکعت کے پانچ تکبیرات اس طرح ہیں کہ پہلی تکبیر تو تکبیر تحریمہ ہے جس کے بعد ثناء پڑھی جاتی ہے، پھر تین تکبیرات عید کے زائد تکبیرات ہیں اور پانچویں تکبیر رکوع کی ہے، اس طرح پہلی رکعت کے شروع میں پانچ تکبیرات ہوئے اور دوسری رکعت میں (4) تکبیرات اس طرح ہیں کہ تین تکبیرات عید کے زائد تکبیرات ہیں اور چوتھی تکبیر رکوع کی ہے۔ اس طرح دوسری رکعت میں چار تکبیر ہوئے، خلاصہ یہ ہے کہ عید کی نماز میں زائد تکبیرات (6) چھ ہیں۔ پہلی رکعت میں تین تکبیرات عید کے زائد تکبیرات ہیں اور دوسری رکعت میں بھی عید کے تین زائد تکبیرات ہیں)۔(اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)