اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 214
ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میری سواری چل نہیں سکتی ہے، لہذا
میرے لئے سواری کا انتظام فرما دیجئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس نہیں ہے،
ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسے شخص کو بتا دوں جو ان کے لئے سواری کا انتظام
کر دے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بھلائی کی جانب رہبری کی تو اس کو اتنا ہی
ثواب ملے گا جتنا ثواب اس خیر کے کرنے والے کو ملے گا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1893a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 209 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 209
Confidence and text similarity are not editorial verification.