اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 215
جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم دن کے ابتدائی حصہ
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تھے کہ آپ کی خدمت میں چند اشخاص برہنہ بدن،
دھاری دار لباس کی لنگی باندھے، عبا پہنے ہوئے گلے میں تلواریں لٹکائے حاضر ہوئے، اکثر بلکہ کل قبیلہ
مُضر کے تھے، ان کی حالت زار کو دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک غم کے آثار سے متغیر
ہو گیا، فوراً آپ مکان تشریف لے گئے پھر باہر آئے اور بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان
دی اور اقامت کہی پھر آپ نے نماز پڑھائی اور خطبہ دیا: ۞ يٰٓأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِىْ
پ:4،ع:1،آیت نمبر:1) تلاوت فرمائی (اے لوگو! اس رب سے ڈرو جس نے تم سب کو نفس
واحدہ (یعنی آدم علیہ السلام) سے پیدا کیا (یہاں تک کہ آیت کا آخری حصہ) کی تلاوت فرمائی (اللہ
تمہاری نگرانی کرنے والا ہے)۔
اور (سورہ حشر پ:28،ع:3،آیت نمبر:18) ۞ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ
وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ ” مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۞ تلاوت فرمائی (اے ایمان والو! ڈرتے رہو اللہ سے اور ہر شخص
دیکھ لے کہ کل (قیامت) میں اس نے اپنے لئے کیا ذخیرہ بھیجا ہے) اور ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے
دینار، اپنے درہم، اپنے پارچہ (کپڑے) اور اپنے گیہوں اور کھجور کے باغ میں سے خیرات کرے،
یہاں تک کہ فرمایا: کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو، جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ایک انصاری نے
ایک تھیلی درہم یا دینار کی اٹھا لائی جس کو اٹھانا مشکل ہو رہا تھا بلکہ اس کا ہاتھ اس کے اٹھانے سے عاجز
ہو گیا تھا اس کے بعد لوگ فوراً ایک بعد دیگرے خیرات لانا شروع کئے، یہاں تک کہ میں (یعنی جریر
رضی اللہ عنہ) نے کھانے اور کپڑے کے دو ڈھیر دیکھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک
خوشی سے سونے کی طرح چمکتا نظر آنے لگا۔
اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نے اسلام میں اچھا طریقہ رائج کیا تو اس کو اس کا
اجر اور ان لوگوں کا بھی اجر ملے گا جو آئندہ اس طریقہ پر عمل پیرا ہوں گے اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہ
ہوگی اور جس نے اسلام میں کوئی برا طریقہ رائج کیا تو اس پر اس کے رواج دینے کا عذاب ہوگا اور ان
لوگوں کا بھی گناہ ہوگا جو آئندہ اس طریقہ پر عمل کریں گے اور اس سے عمل کرنے والوں کے گناہوں
میں کوئی کمی نہ ہوگی۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1017a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 210 (unverified) 93% confidence
Mishkat (candidate) 210
Confidence and text similarity are not editorial verification.