Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2113

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2113Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2470
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جنازہ میں (تیسری تکبیر کے بعد) کبھی اس طرح سے بھی دعاء فرمایا کئے ہیں: اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبُّهَا. الٰہی! اس (مردہ) کو (جس کا یہ جنازہ ہے) آپ ہی پرورش کرتے رہے، آپ ہی اس کو پیدا کئے۔ (یہ کچھ نہیں تھا آپ ہی اس کو وجود دیئے۔) وَأَنْتَ خَلَقْتَهَا وَأَنْتَ هَدَيْتَهَا اِلَى الْاِسْلَامِ. آپ ہی اس کو گمراہی سے بچا کر اسلام کی ہدایت دیئے۔ - وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوْحَهَا. (کیا کیا دیئے سب دیئے، جب اس کی عمر پوری ہوگئی تو) اس کی روح کو آپ ہی قبض کئے، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّهَا وَعَلَانِيَتِهَا، جِئْنَا شُفَعَاءَ؛ فَاغْفِرْلَهُ. (کوئی چیز اس کی آپ سے چھپی ہوئی نہیں ہے) اس کا ظاہر اور باطن سب آپ پر ظاہر ہے) (ہم کیا کہیں سب کچھ آپ کو معلوم ہے (ہم صرف حکم کی تعمیل کرکے) شفیع بن کر آپ کے سامنے (دعاء مغفرت کرنے) آئے ہیں، آپ اس کی مغفرت فرما دیجئے (آپ دعاؤں کو قبول کرنے والے ہیں، آپ حاجتوں کے پورا کرنے والے ہیں، آپ اس کے لئے ہماری دعاء قبول کیجئے۔ اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3200 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.