English
Uqbah ibn Al-Harith (may Allah be pleased with him) narrated: “I prayed behind the Prophet (ﷺ) in Madinah for Asr. After he finished the prayer, he hurriedly stepped over the people’s necks to one of his wives’ rooms. The people were alarmed by his haste. He came out and saw their concern, so he said: ‘I remembered some gold we had, and I disliked that it should keep me, so I ordered it to be distributed.’” [Narrated by Bukhari]
In another narration by Bukhari: He said: “I had left some gold from charity in the house, and I disliked to keep it overnight.”
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٣٢٦ - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ (رضي الله عنه) قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ ﷺ بِالْمَدِينَةِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ مُسْرِعًا فَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ إِلَى بَعْضِ حُجَرٍ نِسَائِهِ فَفَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِهِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ، فَرَأَى أَنَّهُمْ عَجِبُوا مِنْ سُرْعَتِهِ، قَالَ: «ذَكَرْتُ شَيْئًا مِنْ تِبْرٍ عِنْدَنَا فَكَرِهْتُ أَنْ يَحْبِسَنِي، فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: قَالَ: كُنْتُ خَلَّفْتُ فِي الْبَيْتِ تِبْرًا مِنَ الصَّدَقَةِ فَكَرِهْتُ أَنْ أُبَيَّتَهُ».
اردو
عقبہ بن الحارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے مدینہ
پاک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز عصر پڑھی۔ آپ نے سلام پھیرا اور فوراً تیزی
سے اٹھے اور لوگوں کی گردنیں پھاندتے ہوئے ازواج مطہرات کے حجروں میں سے ایک کے حجرہ
کی طرف تشریف لے گئے۔ صحابہ کرام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس طرح تیزی سے تشریف
لے جانے سے پریشان ہو گئے۔ جب آپ واپس تشریف لائے اور ملاحظہ فرمایا کہ لوگ آپ کی
اس تیزی سے حیران ہیں تو فرمایا، مجھ کو سونے کی ایک چیز یاد آ گئی جو گھر میں رہ گئی تھی تو مجھے یہ اچھا
نہ معلوم ہوا کہ کہیں یہ مجھے تقرب الہی سے روک دے۔ پس میں نے اس کو تقسیم کر دینے کا حکم دے دیا۔
اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
اور بخاری کی ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم ارشاد فرمائے کہ گھر میں سونے کا ایک ڈلّہ جو زکات کا تھا چھوڑ آیا تھا تو میں نے اس کو برا سمجھا کہ
ایک رات بھی اس کو اپنے پاس رکھوں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 851 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1430 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.