اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2731
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علالت کے زمانہ میں چھ یا سات اشرفیاں میرے پاس تھیں اور حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں ان اشرفیوں کو لوگوں میں تقسیم کر دوں لیکن آپ کی
علالت نے مجھے (ایسا) مشغول رکھا (کہ میں ان کو تقسیم نہ کر سکی) پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
خود ہی مجھ سے دریافت فرمایا کہ ان اشرفیوں کا کیا ہوا؟ میں عرض کی: واللہ! آپ کی علالت نے مجھے
(ایسا) مشغول کر دیا (کہ میں ان کو بروقت تقسیم نہ کر سکی) تو آپ ان اشرفیوں کو طلب فرمائے اور
اپنے ہاتھ میں لے کر ارشاد فرمائے کہ (اللہ تعالیٰ) کیا خیال فرماتے اپنے نبی کے متعلق اگر وہ اس
حال میں اللہ سے ملاقات کرتے کہ یہ اشرفیاں ان کے پاس ہوتیں (کیونکہ مال کا چھوڑ جانا نبوت
کے کمال کے منافی ہے (مرقات، اشعۃ اللمعات) اس حدیث کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1883 (unverified) 50% confidence
Mishkat (candidate) 1883
Confidence and text similarity are not editorial verification.