English
Abu Umamah (may Allah be pleased with him) narrated that Abu Dharr (may Allah be pleased with him) said: “O Prophet of Allah, what is charity?” He said: “It is multiplied many times over, and with Allah is even more.”
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٣٥٥ - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الصَّدَقَةَ مَاذَا هِيَ؟ قَالَ: «أَضْعَافُ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2760
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ابوذر رضی اللہ عنہ نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے نبی! مجھے بتائیے کہ صدقہ (کا ثواب
اور اس کی فضیلت) کیا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ اس کا ثواب کئی گنا ثواب
ہے (اور اس زیادتی کی کم سے کم مقدار ہر نیکی پر دس گنا ہے) بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ (اور اس
زیادتی کی ایک مقدار ہر نیکی پر سات سو گنا تک ہے) اور اللہ تعالیٰ کے پاس تو اس سے بھی زیادہ ہے
(اور اللہ تعالیٰ چاہیں تو ہر نیکی پر سات سو گنا سے بھی زیادہ ثواب عطا فرماتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا
ارشاد ہے: ”وَاللّٰهُ يُضٰعِفُ لِمَنْ يَّشَآءُ“۔
(سورۂ بقرہ، پ:3، ع:36، آیت نمبر:261) اس حدیث کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1891 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 1891
Confidence and text similarity are not editorial verification.