Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2656

Chapter: The Etiquette of Reciting the Qur'an

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Chapter: The Etiquette of Reciting the Qur'an

Zujajat al-Masabih 2656Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3134
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے مجھ سے ارشاد فرمائے کہ: مجھے کچھ قرآن سناؤ۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ قرآن تو آپ پر نازل ہوا ہے میں آپ کو قرآن کیسے سناؤں۔ تو حضور فرمائے کہ میں دوسروں سے قرآن سننا زیادہ پسند کرتا ہوں تو میں نے تعمیل ارشاد میں سورہ نساء پڑھنا شروع کیا اور جب اس آیت پر پہنچا (سورہ نساء، آیت نمبر:41) ”فَكَيْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وَّجِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰٓؤُلَآءِ شَهِيْدًا“ تو بھلا ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جبکہ قیامت کے دن ہم سب لوگوں کو میدان حشر میں جمع کریں گے۔ اور ہر امت پر ایک گواہ لائیں گے اور اے نبی آپ کو ان سب پر گواہ قرار دیں گے۔ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بس کرو۔ جب میں نے حضور کی طرف دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔ (یہ رقت قیامت کے شدت کے تصور اور حضور کی کمال رحمت اور شفقت کا نتیجہ تھی) اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5050 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 800a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

I love to hear it, etc.

(1) His statement: "I love to hear it, etc." Listening to the Qur'an is more rewarding than reciting it. This is in the poem of Ibn Wahban. This was mentioned in Al-Ashbah in the book of prohibition and permission.

Note 1

قوله

(۱) قوله : إني أحب أن أسمعه إلخ : استماع القرآن أثوب من قراءته. كذا في منظومة ابن وهبان». قاله في «الأشباه» في کتاب الحظر والإباحة.

Note 1

ف: الاشباہ کی ”کتاب الحظر والاباحة“ میں مذکور ہے کہ دوسرے سے قرآن سننے میں زیادہ ثواب ہے اس لئے کہ خود کے پڑھنے سے دوسرے سے قرآن سننے میں زیادہ دلجمعی اور تاثیر ہوتی ہے۔12