اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3267
ابو سعید اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ دونوں فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: جو شخص لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ کہتا ہے تو
اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے کے (قول کی) تصدیق میں یوں ارشاد فرماتے ہیں کہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی تصدیق فرماتے ہیں اور جب بندہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس تصدیق میں یوں فرماتے ہیں کہ: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
وَأَنَا وَحْدِيْ لَا شَرِيكَ لِيْ۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں یکتا ہوں اور میرا کوئی شریک
نہیں اور جب بندہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی تصدیق میں
یوں فرماتے ہیں: لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ ،وَلِيَ الْحَمْدُ میرے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہت
میرے ہی لئے ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی میرے ہی لئے ہے اور جب بندہ ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَ لَا
حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی تصدیق میں فرماتے ہیں لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنَا وَلَا
حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِيْ “میرے سوا کوئی معبود نہیں اور (برائیوں سے بچنے کی قوت اور نیکیوں کے
کرنے کی طاقت) بجز میری توفیق ممکن نہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بھی ارشاد فرمائے
ہیں کہ جو ان کلمات یعنی ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ،لَا
پڑھے اپنی بیماری میں اور پھر انتقال کر جائے تو ان کلمات کی برکت سے آگ اس کو نہ چھوئے گی
(یعنی دوزخ کے عذاب سے محفوظ رہے گا) اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3430 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3794 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.