اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3336
حارث بن مسلم تمیمی رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد مسلم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے
ہیں اور وہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان
سے بطور رازداری کے یہ ارشاد فرمایا کہ جب تم مغرب کی نماز سے فارغ ہوجاؤ اور سلام پھیر دو
(جیسا کہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔) تو کسی سے بات کئے بغیر سات مرتبہ ”اللّٰهُمَّ أَجِرْنِيْ مِنَ
النَّارِ۔ (اے اللہ مجھے دوزخ سے بچا لیجئے) پڑھ لیا کرو (سات کا عدد اس لئے ارشاد ہوا کہ دوزخ
کے سات دروازے اور درجے ہیں) تم جب اس (دعاء) کو (سات مرتبہ) پڑھو اور اسی رات تمہارا
انتقال ہوجائے تو تمہارے لئے دوزخ سے نجات لکھی جائے گی اور اسی طرح فجر کی نماز کے بعد بھی
(سات مرتبہ اس دعاء کو) پڑھو اور اگر اسی دن تمہارا انتقال ہوجائے تو تمہارے لئے دوزخ سے
نجات لکھی جائے گی۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5079 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.