Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Pilgrimage Rites

Hadith 3027

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

In this book

Current reading

Pilgrimage Rites

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

Zujajat al-Masabih 3027Volume 2

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with them) reported: The Prophet (ﷺ) said, "The Black Stone descended from Paradise, whiter than milk, but the sins of the children of Adam blackened it."

العربية

Typed, pending editorial approval
٣٠٢٧ – وَعَنْهُ(رضي الله عنهما)قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: نَزَلَ الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنَ الْجَنَّةِ وَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ فَسَوَّدَتْهُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتَّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثُ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3590
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ حجر اسود جنت سے اتارا گیا اور (جس وقت وہ جنت سے اتارا گیا تھا تو ) وہ دودھ سے زیادہ سفید (اور روشن تھا) اور بنی آدم کے گناہوں نے اس کو سیاہ کر دیا (جب کہ وہ اثناء طواف اس کو چھوتے اور بوسہ دیتے رہے اور یہ ان کے گناہوں کو جذب کرتا رہا)۔ اس حدیث کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 877 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2577 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 2577

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ حجر اسود ایک جنتی پتھر تھا اور جنت کی برکتیں اور کمالات اس میں موجود تھے، چونکہ یہ انسانوں کے گناہوں کو جذب کرتا رہا اور اس کی روشنی اور سفیدی ختم ہوتی گئی۔ یہاں ایک بات قابل عبرت یہ ہے کہ گناہ جب جمادات کو بھی متغیر کر دیتے ہیں تو دلوں کا کیا حال ہو گا۔ علامہ فاسی رحمہ اللہ نے تاریخ مکہ میں لکھا ہے کہ انہوں نے (579ھ) میں حجر اسود میں ایک سفید نقطہ کو دیکھا تھا اور فقیہ سلیمان عسقلانی رحمہ اللہ نے اپنی مناسک میں لکھا ہے کہ (708ھ) میں انہوں نے حجر اسود میں تین جگہ سفیدی دیکھی تھی اور ہر وقت اس کی روشنی اور سفیدی میں کمی کو بھی محسوس کیا تھا۔ مرقات اور اشعۃ اللمعات۔12