Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3263

The Six Prohibited Commodities

In this book

Current reading

Sales

The Six Prohibited Commodities

Zujajat al-Masabih 3263Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3885
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضور ﷺ کی خدمت میں بَرنی کھجور (جو کھجور کی ایک عمدہ قسم ہے) لے کر حاضر ہوئے۔ حضور ﷺ نے آپ سے دریافت کیا تم یہ کھجور کہاں سے لائے؟ انہوں نے عرض کیا ہمارے پاس معمولی قسم کی کھجوریں تھیں ان میں سے میں نے دو صاع کے بدلہ ایک صاع یہ (برنی) کھجوریں خرید لی ہیں۔ یہ سن کر حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا آہ! یہ تو قطعی سود ہے قطعی سود ہے ایسا نہ کرو بلکہ تم جب کبھی اچھی چیز کے بدلہ ایسی جنس کی چیز خریدنا چاہو تو (پہلے اپنے پاس کی) معمولی کھجوروں کو بیچ دو اور پھر اس کی قیمت سے (اچھی کھجوریں) خرید لو۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2312 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1594a (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

قوله

(۱)قوله: فبع التمر ببيع آخر إلخ وهذا الحديث كالذي قبله صريح في جواز الحيلة في الربا الذي قاله به أبو حنيفة والشافعي رحمها. كذا في «المرقاة».