Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3273

(بیع یعنی خرید و فروخت کی ان قسموں کا بیان جو منع ہیں)

In this book

Current reading

Sales

(بیع یعنی خرید و فروخت کی ان قسموں کا بیان جو منع ہیں)

Zujajat al-Masabih 3273Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3906Noor 3907
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مخابرہ، محاقلہ اور مزابنہ (ان تینوں قسم کی تجارت) سے منع فرمایا ہے محاقلہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی کھڑی کھیتی کی فصل کو ایک سو فرق (ایک قسم کا پیمانہ) گیہوں کے بدلے بیچ دے۔ اور مزابنہ یہ ہے کہ کوئی شخص کھجور کو جو درخت پر ہوں ایک سو فرق (پیمانہ) کھجور کے بدلے بیچ دے اور مخابرہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی زمین کو پیداوار کے تہائی یا چوتھائی حصہ کے معاوضہ میں بٹائی پر کاشت کے لئے دیدے (یہ تینوں قسم کی بیع چونکہ قیاس اور اندازہ پر ہیں اور ان میں جوئے سے مماثلت ہو جاتی ہے اس لئے منع ہیں)۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔ اور جماعت (یعنی اصحاب صحاح) نے سوائے نسائی کے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اہل خیبر سے یہ معاہدہ فرمایا کہ کھیتی یا پھلوں کی پیداوار میں سے نصف مقدار بٹائی میں لی جائے گی (یعنی نصف حصہ مالک کا ہوگا اور نصف حصہ پیدا کرنے والے کا)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1536 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Mukhabara

(1) The statement: "Mukhabara" – This type of sharecropping is invalid according to Abu Hanifah, making the hadith evidence against it. However, his two companions validated it, and this is the fatwa given due to people’s need for it and based on the narration that the Prophet (ﷺ) contracted with the people of Khaybar for half the produce. This is taken from Al-Maraqi and Al-Hidayah.

Note 1

قوله

(۱) قوله : والمخابرة ولا تصح هذه المزارعة عند أبي حنيفة ، فيكون الحديث دليلا له، وصحت عند صاحبيه وبه يفتى لاحتياج الناس إليها، ولما روي أن النبي عامل أهل خيبر على نصف ما يخرج من ثمر أو زرع، أخذته من المرقاة» و«الهداية».