اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5099
سیدنا ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا جو آدمی اللہ سے اس کے رب ہونے کے اعتبار سے راضی ہوا اور اسلام سے دین ہونے کے
اعتبار سے اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رسول ہونے کے اعتبار سے راضی ہو تو اس کے
لئے جنت واجب ہوگئی۔ ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس پر تعجب ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ
اس کو دوبارہ ارشاد فرمائیں تو آپ ﷺ نے اس کو ان کے لئے دوبارہ فرمایا پھر فرمایا اور ایک دوسری
بات3 ہے جس سے اللہ تعالیٰ بندے کو سو درجے بلند کرتا ہے ہر دو درجوں کے درمیان (فاصلہ) ایسا
ہے جیسا آسمان و زمین کے درمیان ہے۔
تو انہوں نے عرض کیا اور یا رسول اللہ ﷺ وہ (دوسری بات) کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا
اللہ کے راستہ میں جہاد ہے، اللہ کے راستہ میں جہاد ہے، اللہ کے راستہ میں جہاد ہے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1884 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 2
(2) Regarding the saying: And another thing, etc.: This implies that jihad is a collective obligation, as it is conjoined with Islam’s essentials by way of obligation, and conjunction implies distinction in speech. [Al-Marqah]
Note 2
(٢) قوله: وأخرى إلخ: فيه إيماء إلى أن الجهاد فرض كفاية؛ حيث عطف على لوازم الإسلام بطريق الإلزام؛ فإنالعطف يقتضي المغايرة في الكلام. كذا في (المرقاة).