اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5105
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے صحابہ سے فرمایا کہ جب تمہارے بھائی جنگ احد میں شہید ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روحوں
کو سبز پرندوں کے قالب میں رکھا جو جنت کی نہروں پر آتی ہیں اس کے پھل کھاتی ہیں اور بسیرا کرتی
ہیں سونے کی قندیلوں میں جو عرش کے سایہ سے لٹکی ہوئی ہیں پس جب وہ اپنے کھانے پینے اور آرام
کرنے کی لذت پائے تو کہنے لگے کون ہے جو ہمارے بھائیوں تک ہماری طرف سے یہ بات پہنچا
دے کہ بلاشبہ ہم جنت میں زندہ ہیں تا کہ وہ جنت (کو حاصل کرنے) سے بے رغبت نہ ہوں اور
جنگ سے پیچھے نہ ہٹیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہاری طرف سے ان کو یہ بات میں پہنچا دوں گا اور یہ
يُرْزَقُونَ (جو لوگ اللہ کے راستہ میں شہید ہوئے ہیں تم ان کو مردہ مت سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں ...... الی
آخر الایات)(ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2520 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.