اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5108
عتبہ بن عبد السلمی سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا قتل ہونے والے تین قسم کے ہیں۔
1-ایسا مومن جو اپنی جان، اپنے مال سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا۔ جب دشمن سے مڈبھیڑ
ہوئی تو لڑا یہاں تک کہ شہید ہوگیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا یہ وہ شہید
ہے جس کا امتحان لیا گیا عرش کے نیچے اللہ کے خیمہ میں، اور انبیاء علیہم السلام اس سے صرف درجۂ
نبوت میں بڑھے ہوئے ہوں گے۔
2-وہ مومن ہے وہ جو اپنی زندگی میں اچھے عمل کو اور دوسرے عمل کو ملا دیا ہے۔ اور اپنی جان اور
مال سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا جب دشمن سے مڈبھیڑ ہوئی تو لڑا یہاں تک کہ وہ شہید ہوگیا تو نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ پاک کرنے والی ہے جو اس کے گناہوں اور کوتاہیوں کو مٹا دی۔ بے
شک تلوار گناہوں کو مٹانے والی ہے۔ اور یہ داخل کیا جائے گا جنت کے جس دروازے سے وہ چاہے گا۔
3-اور منافق ہے جو اپنی جان اور مال سے جہاد کیا جب اس کی دشمن سے مڈبھیڑ ہوئی تو لڑا
یہاں تک کہ وہ قتل ہوگیا۔ پس یہ دوزخ میں ہے کیونکہ تلوار نفاق کو نہیں مٹاتی۔ (دارمی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 3843 (unverified) 40% confidence
- Candidate: Sunan al-Darimi 2451 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 3843
Confidence and text similarity are not editorial verification.