اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5109
حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے عمر بن خطاب کو یہ
کہتے ہوئے سنا ہے: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ شہداء چار قسم کے ہیں۔
1-وہ مردِ مومن ہے جو بہترین ایمان والا ہے۔ دشمن سے اس کی مڈبھیڑ ہوئی تو اس نے اللہ کو
سچ کر دکھایا (خوب لڑا) یہاں تک کہ وہ شہید ہوگیا پس یہ وہ شہید ہے کہ قیامت کے دن لوگ اس کی
طرف اس طرح اپنی آنکھیں اٹھا کر دیکھیں گے اور آپ نے اپنے سر کو اٹھایا یہاں تک کہ ان کی ٹوپی
گر پڑی۔ پس میں نہیں جانتا کہ حضرت عمرؓ کی ٹوپی گر گئی یا ان کی مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹوپی
ہے۔
2- اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور ایک وہ مردِ مومن مضبوط ایمان والا ہے جس کی دشمن
سے مڈبھیڑ ہوئی تو وہ کم ہمتی کی وجہ سے (ایسا تھا) گویا کہ کیکر کے درخت کے کانٹوں سے اس کی جلد کو
مارا گیا ایک نامعلوم تیر اس کو لگا اور وہ شہید ہو گیا تو یہ دوسرے درجہ میں ہے۔
3- اور ایک وہ مردِ مومن جو (زندگی) میں اچھے اور برے عمل ملا دیا ہے جب دشمن سے اس کی
مڈبھیڑ ہوئی تو اللہ تعالیٰ کو (عہد ربانی) سچ کر دکھایا (خوب لڑا) یہاں تک کہ وہ شہید ہو گیا پس یہ
تیسرے درجہ میں ہے۔
4- وہ مردِ مومن ہے جو اپنے نفس پر زیادتی کیا۔ (گناہگار ہے) دشمن سے اس کی مڈبھیڑ ہوئی
تو اللہ تعالیٰ کو (عہد ربانی) سچ کر دکھایا یہاں تک کہ وہ شہید ہو گیا۔ تو یہ چوتھے درجہ میں ہے۔
(ترمذی) (اور امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن غریب ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1644 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.