اردو
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جنگ تبوک سے واپس ہوئے پس آپ مدینہ کے قریب ہوئے تو فرمایا: مدینہ میں کچھ ایسے لوگ
ہیں کہ تم کوئی سفر کئے اور نہ کسی وادی کو طے کئے ضرور وہ (ہر جگہ) تمہارے ساتھ تھے۔
اور ایک روایت میں آیا ہے ”مگر ضرور وہ تمہارے ساتھ ثواب میں شریک
ہیں“ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ان کے مدینہ میں رہتے ہوئے بھی؟ تو آپ نے فرمایا: ان
کے مدینہ میں رہتے ہوئے بھی، عذر نے ان کو روک دیا (بخاری)۔
اور امام مسلم نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 4423 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1911a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.