اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5312
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ہم میں کھڑے ہوئے تو مال غنیمت میں چوری کا ذکر فرمایا3 اور اس کو بڑا گناہ بتایا گیا اس کا حکم
بھی بڑا (سخت) بتلایا پھر آپ ﷺ نے فرمایا: میں تم سے کسی کو ایسی حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت
کے دن اپنی گردن پر ایک اونٹ لے کر آ رہا ہے جو بلبلا رہا ہو۔ اور وہ یہ کہے کہ یا رسول اللہ میری مدد
فرمائے اور میں کہوں کہ میں تیرے لئے کچھ کام نہیں آؤں گا کیونکہ میں نے تو تجھ کو (دین) پہنچا دیا۔
میں تم میں سے کسی کو ایسی حالت میں نہ پاؤں کہ تم میں کا کوئی قیامت کے دن اپنی گردن پر گھوڑا لے
کر آئے اور وہ گھوڑا ہنہنا رہا ہو۔ وہ کہے گا کہ یا رسول اللہ میری مدد فرمائے تو میں کہوں گا کہ میں
تیرے کام نہیں آؤں گا کیونکہ میں نے تجھے (دین) پہنچا دیا۔ میں تم میں سے کسی کو ایسی حالت میں نہ
پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اپنی گردن پر بکری لادا ہوا ہو اور وہ ممیا رہی ہو اور وہ کہے یا رسول اللہ میری
مدد کیجئے تو میں کہوں گا کہ میں تمہارے لئے کچھ کام نہیں آؤں گا کیونکہ میں نے تو تم کو دین پہنچا دیا
تھا۔ میں تم میں سے کسی کو ایسی حالت میں نہ پاؤں قیامت کے دن اپنی گردن پر کپڑے اٹھائے
ہوئے آئے جو حرکت کر رہے ہوں اور وہ کہے یا رسول اللہ میری مدد کیجئے میں کہوں گا کہ میں تیرے
کچھ کام نہیں آؤں گا کیونکہ میں نے تجھے پہنچا دیا تھا میں تم میں سے کو کو قیامت کے دن ایسی حالت
میں نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر سونا چاندی ہو اور وہ کہے کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری مدد
فرمایئے تو میں کہوں گا کہ میں تیرے کچھ کام نہیں آؤں گا میں نے تو تم کو پہنچا دیا تھا۔
(متفق علیہ) اور یہ مسلم کے الفاظ ہیں اور زیادہ مکمل ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3073 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1831a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 2
(2) The statement: “Mentioned misappropriation, etc.”: Al-Nawawi reported a consensus that misappropriation is a major sin. As stated in (‘Umdat al-Qari).
Note 2
(٢) قوله: فذكر الغلول إلخ: نقل النووي الإجماع على أن الغلول من الكبائر. كذا في (عمدة القاري).