Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Foods

Hadith 4105

Opening narrations

In this book

Current reading

Foods

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4105Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5566Noor 5567
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک رات مہمان رہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بازو کا حکم فرمایا تو اس کو بھونا گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری لی اور میرے لئے اس کو چھری سے کاٹنے لگے حضرت بلال نماز کی اطلاع دینے کے لئے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری کو ڈال دیا اور فرمایا اس کو کیا ہوا اس کے ہاتھ خاک آلود ہوں ان کی مونچھ بڑی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تمہارے لئے اس کو میں مسواک پر کاٹوں یا تم اسکو مسواک پر کاٹو۔ (ترمذی)۔ بخاری کی ایک روایت عن ابن عمر عن النبي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھوں کو باریک کرو امام طحاوی نے کہا: مزنی اور
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ربیع مونچھ کو باریک کرتے تھے۔ امام اعظم ابو حنیفہ اور صاحبین کا قول اس کے موافق ہے کہ باریک کرنا کم کرنے سے افضل ہے۔ اب رہا مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث پس اس میں کسی چیز پر دلیل نہیں ہے کیونکہ جائز ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیا ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس قینچی نہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مونچھ باریک کرسکیں۔