Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Foods

Hadith 4141

...... : بَابُ الضِّيَافَةِ ختم ہوا : ......

In this book

Current reading

Foods

...... : بَابُ الضِّيَافَةِ ختم ہوا : ......

Zujajat al-Masabih 4141Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5611
انس رضی اللہ عنہ سے یا ان کے سوا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس اجازت چاہی اور السلام علیکم ورحمۃ اللہ فرمایا پس سعد نے وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ عرض کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انھوں نے نہیں سنایا یہاں تک کہ آپ نے تین مرتبہ سلام فرمایا اور سعد رضی اللہ عنہ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جواب عرض کئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں سنایا پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس ہوگئے تو سعد آپ کے پیچھے گئے اور عرض کئے: یا رسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ کے ہر مرتبہ کا سلام میرے کان میں پہنچا خدا کی قسم یقیناً میں نے آپ کا جواب عرض کیا اور میں آپ کو نہیں سنایا اور میں چاہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بکثرت سلام وبرکت حاصل کروں پھر وہ سب گھر میں داخل ہوئے چنانچہ انھوں نے آپ کے لئے کشمش پیش کیا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تناول فرمائے پس جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”أَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَأَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ“۔ (نیک لوگ تمھارا کھانا کھائیں اور فرشتے تمھارے حق میں رحمت کی دعا کریں اور تمھارے پاس روزوں دار افطار کریں)۔ (شرح السنۃ)۔