English
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated: The Prophet (ﷺ) said: When Allah decrees a matter in the heavens, the angels beat their wings in submission to His word, like chains on smooth rock. When fear is lifted from their hearts, they say: What did your Lord say? Those who spoke say: The truth, and He is the Most High, the Great. Eavesdroppers hear it, stacked one above another—Sufyan gestured with his hand, spreading his fingers—one hears a word and passes it to the one below, until it reaches the tongue of a sorcerer or soothsayer. Sometimes a meteor catches them before they pass it; sometimes they pass it before being caught. They mix in a hundred lies, so it is said: Didn’t they tell us such-and-such on such a day? They are believed because of the word heard from the heavens .
العربية
Typed, pending editorial approval
٤٤٣٤ - وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صلي الله عليه واله وسلم قال:(إِذَا قَضَى اللهُ الْأَمْرَ فِي السَّمَاءِضَرَبَتِ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا خُضْعَانًا لِقَوْلِهِ كَأَنَّهُ سِلْسِلَةٌ عَلَى صَفْوَانٍ، فَإِذَا فُزِّعَ عَنْقُلُوبِهِمْ قَالُوا: مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ؟ قَالُوا لِلَّذِي قَالَ: الْحَقَّ، وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ، فَيَسْمَعُهَامُسْتَرِقُو السَّمْعِ وَمُسْتَرِقُو السَّمْعِ هَكَذَا، بَعْضُهُ فَوْقَ بَعْضٍ). وَوَصَفَ سُفْيَانُ بِكَفَّهِفَحَرَفَهَا وَبَدَّدَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، (فَيَسْمَعُ الْكَلِمَةَ فَيُلْقِيهَا إِلَى مَنْ نَحْتَهُ، ثُمَّ يُلْقِيهَا الْآخَرُ إِلَىمَنْ تَحْتَهُ حَتَّى يُلْقِيَهَا عَلَى لِسَانِ السَّاجِرِ أَوْ الْكَاهِنِ فَرُبَّمَا أَدْرَكَ الشَّهَابُ قَبْلَ أَنْ يُلْقِيَهَاوَرُبَّمَا أَلْقَاهَا قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَهُ فَيَكْذِبُ مَعَهَا مِائَةَ كَذْبَةٍ فَيُقَالُ: أَلَيْسَ قَدْ قَالَ لَنَا يَوْمَ كَذَاوَكَذَا كَذَا وَكَذَا؟ فَيُصَدَّقُ بِتِلْكَ الْكَلِمَةِ الَّتِي سَمِعَ مِنَ السَّمَاءِ) رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5977
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ آسمان میں کسی امر کا فیصلہ فرماتا ہے تو فرشتے اس کے فرمان کو سن کر
عاجزی سے اپنے پر پھیلا دیتے ہیں گویا (اس کی آواز) چٹان پر ایک زنجیر ہے یہاں تک کہ جب ان
کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے تو وہ (آپس) میں پوچھتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا
فرمایا وہ کہتے ہیں: جو اس نے فرمایا ہے وہ حق فرمایا، اور وہ بالا ہے، تو اس کو چوری چھپے سننے والے اس
طرح سن لیتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے اوپر ہوتے ہیں سفیان نے اپنی ہتھیلی سے اس طرح بیان
کیا اور اس کو ترچھا کیا اور انگلیوں کو کشادہ کیا۔
اور وہ بات کو سن لیتا ہے تو اس کو اپنے نیچے والے کی طرف ڈال دیتا ہے پھر دوسرا اس کو اپنے
نیچے والے کی طرف ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کو جادوگر یا کاہن کی زبان پر ڈال دیتا ہے۔
بسا اوقات شعلہ اس کو یہ ڈالنے سے پہلے لگ جاتا ہے اور بسا اوقات وہ شعلہ کے لگ جانے سے پہلے
اس کو ڈال دیتا ہے تو وہ اس کے ساتھ سو جھوٹ ملا دیتا ہے تو کہا جاتا ہے کیا اس نے ہم سے فلاں دن
اس طرح اس طرح نہیں کہا تھا تو اس ایک بات کی وجہ سے جو آسمان سے سنی گئی تھی اس کی تصدیق کی
جاتی ہے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 4800 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 4701 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.