Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4634

بَابُ حِفْظِ اللِّسَانِ وَالْغِيبَةِ وَالشَّتْمِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ حِفْظِ اللِّسَانِ وَالْغِيبَةِ وَالشَّتْمِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4634Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6215
سیدنا عمران بن حطان سے مروی ہے انہوں نے کہا: میں حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا تو میں نے ان کو گھٹنے کھڑے کر کے ان پر کالی کملی لپیٹ کر مسجد میں تنہا بیٹھے ہوئے پایا تو میں نے کہا: اے ابوذر یہ تنہائی کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تنہائی برے ہمنشین سے بہتر ہے، اور نیک ہمنشین تنہائی سے بہتر ہے، اور خیر کی بات لکھانا خاموشی سے بہتر ہے اور خاموشی برائی کی بات لکھانے سے بہتر ہے۔ (بیہقی شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]