Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5378

Chapter on Basin and Intercession

In this book

Current reading

Trials

Chapter on Basin and Intercession

Zujajat al-Masabih 5378Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7015
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ دوزخ میں داخل شدہ لوگوں میں سے دو اشخاص کی چیخ و پکار زیادہ ہوجائیگی رب تعالیٰ فرمائیگا، ان دونوں کو نکال دو اللہ تعالیٰ ان دونوں سے فرمائیگا کس چیز کی وجہ سے تمہاری چیخ وپکار زیادہ ہوگئی، وہ دونوں کہیں گے، ہم نے یہ اس لئے کیا تاکہ تو ہم پر رحم فرمائے اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیگا دیکھو! میری رحمت تم دونوں کیلئے یہ ہے کہ تم دونوں جاؤ اور اپنے آپ کو جہنم میں وہیں ڈال دو جہاں تم تھے تو ان دونوں میں سے ایک اپنے آپ کو ڈال دیگا تو اللہ تعالیٰ جہنم کو اس پر ٹھنڈی و سلامتی والی بنا دیگا اور دوسرا شخص (وہیں) کھڑا رہیگا اور اپنے آپ کو نہیں ڈالے گا، تو رب تعالیٰ اس سے فرمائیگا کس چیز نے تجھے اپنے آپ کو ڈالنے سے روکے رکھا؟ جس طرح تیرے ساتھی نے ڈال دیا، تو وہ کہے گا1 اے میرے پروردگار میں تجھ سے اس بات کی امید کرتا ہوں کہ تو مجھے جہنم سے نکالنے کے بعد دوبارہ اس میں نہیں لوٹائے گا، تو رب تعالیٰ اس سے فرمائے گا تیرے لئے تیری امید ہے، تو اللہ کی رحمت سے وہ دونوں ایک ساتھ جنت میں داخل ہوں گے۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2599 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

He says, ‘O my Lord, I hope…’

(1) His statement: “He says, ‘O my Lord, I hope…’”: The first acted out of fear and obedience, while the second acted out of knowledge and hope. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فيقول: رب إني لأرجوا إلخ : فالأول امتثل بالخوف والعمل، والثاني: عمل بالعلم والأمل. كذا في «المرقاة».