اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7017
سیدنا ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اہل جنت جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ
فرمائے گا: جس کے دل میں رائی کے ایک دانہ برابر ایمان ہو تو اسے نکال لو، چنانچہ انہیں نکالا جائے گا جبکہ وہ جل کر
کوئلہ بن گئے ہوں گے، پھر انہیں نہر حیات میں ڈالا جائے گا تو وہ نشوونما پائیں گے جس طرح سیلاب کے بہا لائے
ہوئے کچرے میں دانہ کی کونپل پھوٹتی ہے کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ذرا خم دار نمودار ہوتا ہے۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 22 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 184a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.