Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 545

(یہ باب ہے پانی کے احکام کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے پانی کے احکام کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 545Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 605
ابن سیرین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ زمزم کے چشمہ میں ایک حبشی گر کر مر گیا تو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے حکم دیا کہ اس آدمی کو نکالا جائے، چنانچہ وہ نکالا گیا پھر آپ نے زمزم کے پورے پانی کو نکالنے کا حکم دیا، راوی کہتے ہیں کہ رکن (یعنی حجر اسود) کی جانب ایک جھرہ تھا جس سے پانی اس چشمہ میں چلا آ رہا تھا اور بند نہ ہوتا تھا آپ نے حکم دیا تو اس جھرہ کے منہ کو سفید باریک کپڑوں اور ریشمی چادروں سے بند کیا گیا یہاں تک کہ پورا پانی کھینچ لئے اور جب سب پانی کھینچ چکے تو چشمہ کھل گیا۔ (اس کی روایت دارقطنی نے بطریق مرسل کی ہے، علامہ نیموی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے اسناد کو صحیح بتلایا ہے اور بیہقی اور ابن ابی شیبہ نے اور عبدالرزاق نے اسی طرح کی روایت کی ہے اور ابن ابی شیبہ کی سند صحیح ہے۔)