اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 606
عطا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ ایک حبشی زم زم کی باؤلی میں گر کر مر گیا تو ابن
زبیر رضی اللہ عنہما کے حکم پر اس کا پانی خالی کیا جانے لگا، جب پانی نہیں رکنے لگا تو دیکھا گیا کہ ایک
چشمہ حجر اسود کی طرف سے جاری ہے جس سے پانی چلا آ رہا ہے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے
تمام پانی کے کھینچ لئے جانے کے بعد فرمایا کہ بس کافی ہے (کیوں کہ پورا پانی تقریباً خالی ہو چکا تھا)
(اس کی روایت طحاوی نے کی ہے اور ابن ابی شیبہ نے بھی ایسی ہی روایت کی ہے۔ امام ابن ہمام کہتے
ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔)