Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں) · Chapter 12

(یہ باب ہے مسنون غسل کے بیان میں)

22 narrations · In source reading order

Hadith 672

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 756Noor 757
ابوبکر صدیق اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا تو اس کے تمام گناہ اور خطائیں معاف کر دی جاتی ہیں اور جب وہ نماز جمعہ کے لئے چلنے لگتا ہے تو اس کے لئے ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ (اس کی روایت طبرانی نے کبیر اور اوسط میں کی ہے۔) اور ابن حبّان کی روایت میں ہے کہ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا تو وہ آئندہ جمعہ تک پاک رہے گا۔

Hadith 673

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 758
عکرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ عراق کے چند لوگ آئے اور ان لوگوں نے کہا کہ اے ابن عباس رضی اللہ عنہما کیا آپ جمعہ کے دن کے غسل کو واجب سمجھتے ہیں؟ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نہیں بلکہ وہ بڑی پاکی کی بات ہے اور غسل کرنے والے کے حق میں بہتر ہے اور جس نے اس دن غسل نہیں کیا تو اس پر واجب بھی نہیں اور میں تم کو بتاتا ہوں کہ (جمعہ کے دن) غسل کی ابتدا کس طرح ہوئی، لوگ محنت مزدوری کیا کرتے تھے اور کمبل پہنتے تھے اور اپنے پیٹھوں پر بوجھ ڈھوتے تھے اور ان کی مسجد تنگ تھی اور چھت ان کے قریب تھا (یعنی زیادہ بلند نہ تھا) گویا کہ وہ چھپر تھا (مثل منڈوے کے) ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور گرمی کا موسم تھا لوگوں کو کمبل کے لباس میں پسینہ آیا جس سے بو پھیلی اور ایک کو دوسرے کے پسینہ کی بو سے تکلیف پہنچی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح کی بو موجود پائے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! جب جمعہ کا دن آئے تو غسل کر لیا کرو اور چاہئے کہ تم میں سے ہر ایک بہتر سے بہتر تیل اور خوشبو جو اسے میسر ہو لگا کرے، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے مال سرفراز فرمایا اور لوگ کمبل کے لباس کے سوا دوسرے کپڑے پہننے لگے اور محنت کے کام سے بچ گئے اور ان کی مسجد وسیع کر دی گئی اور پسینہ کی وجہ سے ایک دوسرے کو جو اذیت پہنچتی تھی وہ جاتی رہی۔ (اس کی روایت ابوداود اور طحاوی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 353 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 674

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 759
حماد رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے، وہ ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں حماد رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ میں نے ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روز جمعہ کے غسل اور پچھنا لگانے کے بعد غسل اور عیدین کے غسل کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے جواب دیا کہ اگر غسل کر لو تو بہتر ہے اور اگر غسل نہ کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں، میں نے ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا ہے کہ جو جمعہ کو جائے تو وہ غسل کرے، ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ کیوں نہیں ؟ (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے) لیکن یہ غسل ان چیزوں میں سے نہیں ہے جو واجب ہیں بلکہ یہ حکم اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”وَأَشْهِدُوا اِذَا تَبَايَعْتُمْ“ یعنی جب تم خرید و فروخت کرتے ہو تو گواہ رکھ لیا کرو) کی طرح ہے تو جس نے گواہ رکھا اس نے اچھا کیا اور جس نے گواہ رکھنا ترک کیا تو اس پر گواہ رکھنا واجب نہیں اور یہ (یعنی غسل جمعہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ”فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوا فِى الْأَرْضِ“ یعنی جب نماز جمعہ ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ) کی طرح ہے تو جو نماز جمعہ کے ختم پر باہر نکل جائے تو اس پر کوئی حرج نہیں اور جو بیٹھ جائے تو مضائقہ نہیں۔ (اس کی روایت امام محمد نے مؤطا میں کی ہے۔)

Hadith 675

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 760
سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن وضوء کیا تو اس نے فرض اداء کیا اور خیر اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو اس کا غسل کرنا افضل ہے۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 354 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 497 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 540 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 540

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 676

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 761
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے۔ (اس کی روایت بزّار نے کی ہے اور اس حدیث کے سب راوی ثقہ ہیں جو مجمع الزوائد میں مذکور ہے۔)

[Narrated by Al-Bazzar, and its narrators are trustworthy, as mentioned in Majma' Al-Zawa'id]

Hadith 677

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 762
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے جو شخص جمعہ کے لئے آئے تو وہ غسل کر لیا کرے اور جب موسم سرما آ گیا تو ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ہم کو جمعہ کے لئے غسل کا حکم دیا ہے، اب تو موسم سرما آ گیا ہے اور ہم سردی محسوس کرتے ہیں، اس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے غسل کیا تو اس نے سنت پر عمل کیا اور بہت اچھا کیا اور جس نے غسل نہیں کیا تو اس پر کوئی حرج نہیں۔ (اس کی روایت ابن عدی نے ”کامل“ میں کی ہے۔)

[Narrated by Ibn 'Adi in Al-Kamil]

Hadith 678

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 763
ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر بالغ پر جمعہ کے لئے جانا واجب ہے اور جو مسجد کو جائے تو اس پر غسل کرنا (سنت ہے۔) (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 679

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 764
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ ہر ہفتہ میں ایک دن غسل کرے کہ جس میں اپنے سر اور اپنے پورے جسم کو دھو لیا کرے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 898 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 849 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہفتہ میں ایک دن غسل کو جو لازم فرمایا ہے اگر وہ دن جمعہ کا مقرر کر لیں تو اس سے سنت کی ادائی بھی ہو جاتی ہے۔12

Hadith 680

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 765
فَاکِہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روز جمعہ اور روز عید الفطر اور روز عید قربانی اور روز عرفہ میں غسل کیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام احمد اور طبرانی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 546 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 546

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حلیہ المحلی شرح منیہ المصلی میں لکھا ہے، عرفہ کے دن غسل میدان عرفات میں وقوف عرفہ کے لئے مسنون ہے تو اس دن تمام دنیا کے مسلمانوں پر غسل مسنون نہ ہوگا بلکہ ان ہی حضرات پر یہ غسل مسنون ہوگا جو عرفات میں ہوں اور وقوف عرفہ کر رہے ہوں۔ (عمدہ الرعایہ)12۔

Hadith 681

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 766
مصعب بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثابت بن قتادہ رضی اللہ عنہ، نے کہا کہ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ، نے ثابت رضی اللہ عنہ، سے کہا کہ جمعہ کے لئے غسل کر لو تو ثابت رضی اللہ عنہ، نے ان سے کہا کہ میں نے جنابت کی وجہ سے غسل کر لیا ہے۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 682

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 767
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روز عید الفطر اور روز عید الاضحی میں غسل فرمایا کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1315 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 684

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 769
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عیدالفطر کے دن نماز کے لئے نکلنے سے قبل غسل کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام مالک نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 428 (unverified) 50% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 545 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 545

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 685

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 770
فاکہ بن سعد رضی اللہ عنہ، سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن اور عید قربانی کے دن اور عرفہ کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1316 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 686

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 771
خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ، سے روایت ہے کہ وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، ان کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کے لئے کپڑے اتارے اور غسل فرمایا۔ (اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 830 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 687

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 772
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا، سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ معظمہ کو روانہ ہوتے اور جس وقت احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو غسل فرماتے تھے۔ (اس کی روایت طبرانی نے کی ہے۔)

Hadith 689

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 774
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار چیزوں کی وجہ سے غسل فرمایا کرتے تھے: (1) جنابت کی وجہ سے اور (2) بروز جمعہ اور (3) پچھنا لگوانے کی وجہ سے اور (4) میت کو غسل دینے سے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 348 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 690

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 775
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص میت کو غسل دے تو وہ غسل کر لے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔) اور امام احمد، ترمذی اور ابوداؤد نے یہ اضافہ کیا ہے کہ: جو میت کو اٹھائے تو وہ وضوء کر لے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1463 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 993 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3161 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 691

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 776
قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ ایسے پانی سے غسل کر لیں کہ جس میں بیری کے پتے ڈالے گئے ہوں۔ (اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 355 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 605 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 188 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 543 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 543

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 692

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 777Noor 778
واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب میں نے اسلام قبول کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پانی اور بیری کے پتے سے غسل کر لو اور کفر کی حالت کے بالوں کو اپنے سے مونڈھ دو ۔ (اس کی روایت ابونعیم نے کی ہے۔) اور طبرانی نے کبیر میں اسی طرح قتادہ ابی ہشام سے روایت کی ہے اور اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں اور یہ مجمع الزوائد میں مذکور ہے۔

[Narrated by Abu Nu'aim, and At-Tabarani narrated in Al-Kabeer from Qatadah (Abu Hisham) similarly, and its narrators are trustworthy, as mentioned in Majma' Al-Zawa'id]

Hadith 693

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 779
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما حرم (یعنی مکہ المکرمہ) کے قریب ترین مقام کو پہنچ جاتے تو ٹھہر جایا کرتے اور مقام ذی طویٰ میں شب گذارتے پھر صبح کی نماز وہیں ادا کرتے اور وہیں پر غسل کرتے تھے اور یہ بیان کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمل مبارک بھی ایسا ہی تھا۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1573 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.