Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے) · Chapter 1

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

75 narrations · In source reading order

Hadith 188

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 203
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری جانب سے ایک آیت بھی ہو تو پہنچا دو اور بنی اسرائیل کے واقعات بیان کر سکتے ہو، اور اس میں کوئی حرج نہیں اور جس نے میری جانب عمداً جھوٹ کی نسبت کی (یعنی جو بات میں نے نہیں کہی اس کو میری کہہ کر بیان کرے) تو وہ اپنا مقام جہنم میں بنا لے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3461 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 198 (unverified) 97% confidence

Mishkat (candidate) 198

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 189

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 204
سَمُرَہ بن جندب اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے میری جانب نسبت بیان کرتے ہوئے کوئی حدیث بیان کی، اور وہ گمان رکھتا ہو کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ جھوٹوں میں کا ایک جھوٹا ہے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 199 (unverified) 86% confidence

Mishkat (candidate) 199

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 190

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 205
معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے تو اس کو دین کی سمجھ دیتا ہے، میں ہی تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ تعالیٰ عطا فرماتے ہیں۔ (حدیث تو میں بیان کرتا ہوں، اور اس پر عمل کی توفیق اور سمجھ جس قدر چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ دیتے ہیں)۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 71 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1037a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 191

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 206
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ معدن (یعنی کان) ہیں (یعنی صفات و اخلاق کے اعتبار سے کمی و بیشی کا درجہ رکھتے ہیں) جیسے سونے اور چاندی کے کان (معادن ہیں) جاہلیت میں جو نیک تھے وہ اسلام میں بھی نیک ہیں جب کہ وہ دین کی سمجھ پیدا کرلیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2638a (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 201 (unverified) 91% confidence

Mishkat (candidate) 201

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 192

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 207
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو شخصوں پر رشک کیا جاسکتا ہے: ایک وہ شخص ہے جس کو اللہ نے مال عنایت کیا اور اس نے مال کو حق میں (بموجب حکم شرع) خرچ کیا، اور دوسرا وہ شخص جس کو اللہ نے علم عطا فرمایا اور وہ علم کے موافق فیصلہ کرتا ہے اور اس کی تعلیم بھی دیتا ہے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 73 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 816a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 199 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 199

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 193

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 208
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو تین اعمال کے ثواب کے سوا اس کے جملہ اعمال کا ثواب ختم ہو جاتا ہے: (1) صدقہ جاریہ ہے (جیسے کوئی زمین وقف کر گیا یا کنواں یا باولی بنا گیا) (2) علم جس سے فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے (جیسے کوئی کتاب تصنیف کی یا علم پڑھایا) (3) نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی رہے (یہ تین کام ایسے ہیں جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو ملتا رہتا ہے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1631 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 203 (unverified) 97% confidence

Mishkat (candidate) 203

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 194

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 209
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(1) جس نے کسی مومن کی کسی تکلیف کو دنیا میں دور کردیا تو اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کی سختیوں میں سے کسی سختی کو دور کر دے گا، اور (2) جس نے کسی تنگ حال پر آسانی کردی تو اللہ تعالیٰ اس کی دینی اور دنیوی تنگیوں کو دور کر دے گا اور (3) جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی تو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی عیب پوشی کرے گا (4) اللہ اپنے بندے کی مدد فرماتا رہتا ہے جب تک کہ وہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے۔ (5) اور جو شخص کوئی راستہ علم (دین) کی طلب میں طے کرتا ہے تو طلب علم کی جزاء میں اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان بنا دیتا ہے۔ اور جو قوم خدا کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتی ہے اور باہم اس کا درس دیتے ہیں تو ان پر تسکین اور اطمینان کا نزول ہوتا ہے اور رحمت ان کو ڈھانک لیتی ہے اور فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ (فرشتوں) میں ان کا ذکر فرماتا ہے جو اس کی بارگاہ میں حاضر رہتے ہیں۔ اور جس کسی کا عمل اس کو پیچھے ڈال دے گا تو اس کا نسب اس کو تیزی سے آگے نہیں بڑھائے گا (کیوں کہ) اللہ تعالیٰ کا تقرب اعمال صالح کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے نہ کہ نسب سے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2699a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 204 (unverified) 92% confidence

Mishkat (candidate) 204

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 194a

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 210
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (1) پہلا شخص جس کا قیامت میں فیصلہ ہوگا وہ شہید ہوگا، اس کو دربار الٰہی میں حاضر کیا جائے گا اور اس کو ان نعمتوں کی یاد دلائی جائے گی جو اس پر کی گئی تھیں تو وہ ان کا اقرار کرے گا، پس کہا جائے گا کہ تو نے ان احسانات کے مقابلہ میں کیا عمل کیا، کہے گا: میں نے تیرے لئے جہاد کیا حتیٰ کہ میں شہید ہوگیا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا ہے بلکہ تو نے تو جہاد اس لئے کیا تھا کہ تجھے بہادر کہا جائے، چنانچہ تجھ کو بہادر کہا گیا، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تم اس کو لے جاؤ تو اس کو چہرے کے بل دوزخ میں ڈال دیا جائے گا، اور (2) دوسرا وہ شخص جس نے علم سیکھا اور لوگوں کو سکھایا اور قرآن پڑھا وہ پیش کیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ اسے ان احسانات کو بتلائے گا جو اس پر کئے گئے ہیں، پس وہ ان کا اقرار کرے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ان احسانات کے مقابلے میں تو نے کیا عمل کیا؟ جواب دے گا کہ میں نے علم سیکھا اور دوسروں کو سکھایا، اور تیری خوشنودی کے لئے قرآن پڑھا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تو نے جھوٹ کہا ہے بلکہ تو نے علم اس لئے سیکھا تھا کہ لوگ تجھے عالم کہیں اور قرآن اس لئے پڑھا کہ لوگ تجھے قاری کہیں، چنانچہ تجھے (عالم و قاری) کہا گیا، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تو وہ چہرے کے بل گھسیٹا جائے گا اور دوزخ میں جھونک دیا جائے گا۔ اور (3) تیسرا وہ شخص (ہوگا) جس کو اللہ نے تونگر بنایا اور ہر طرح کی دولت سے سرفراز فرمایا تھا حاضر کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ ان احسانات و عنایات کو یاد دلائے گا جو اس پر کیا ہے، وہ ان کا اقرار کرے گا تو باری تعالیٰ سوال فرمائے گا کہ اس دولت سے کیا کام انجام دیا؟ جواب دے گا: میں نے مال خرچ کیا ہر اس راستہ میں جس میں مال کا خرچ کیا جانا تجھے پسند تھا، فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے مال و دولت اس لئے خرچ کیا تھا کہ تجھ کو سخی کہا جائے، چنانچہ تجھے سخی کہا گیا، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا، پس وہ چہرے کے بل گھسیٹا جا کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔

Unnumbered narration between 194 and 196; represented as 194a, not silently assigned printed number 195.

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1905a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 196

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 211
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ لوگوں کے دلوں سے علم چھین لے، بلکہ علم کے اٹھا لینے کی یہ صورت ہوگی کہ علماء اٹھا لئے جائیں گے، تو جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہل سرداروں کو منتخب کر لیں گے اور مسائل دریافت کئے جائیں گے، تو وہ بے علمی سے فتویٰ دیں گے، نتیجتاً خود گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو گمراہ کریں گے۔ (بخاری اور مسلم نے اس کی متفقہ طور پر روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 100 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2673a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 206 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 206

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 197

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 212
شقیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر پنجشنبہ کو وعظ کیا کرتے تھے، ایک شخص نے کہا: ابوعبدالرحمن! میری آرزو ہے کہ آپ ہم کو ہر دن وعظ فرمایا کریں، آپ نے فرمایا کہ میں ہر دن اس لئے وعظ کہنا پسند نہیں کرتا کہ تمہیں روزانہ وعظ سے تنگ کروں، اور میں وعظ کے لئے تمہارا ایسا ہی خیال رکھتا ہوں جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے اکتانے کے اندیشہ سے ہمارا خیال فرماتے تھے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے بالاتفاق کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 70 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 198

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 213
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کوئی بات (اہتمام سے) فرمانا چاہتے تو اس کو تین مرتبہ فرماتے تاکہ اچھی طرح سمجھ میں آجائے اور جب کسی قوم کے پاس آتے تو تین دفعہ سلام فرماتے (پہلا سلام اجازت کا۔ دوسرا سلام ملاقات کا تیسرا سلام رخصتی کا)۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 95 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 199

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 214
ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میری سواری چل نہیں سکتی ہے، لہذا میرے لئے سواری کا انتظام فرما دیجئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس نہیں ہے، ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسے شخص کو بتا دوں جو ان کے لئے سواری کا انتظام کر دے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بھلائی کی جانب رہبری کی تو اس کو اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا ثواب اس خیر کے کرنے والے کو ملے گا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1893a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 209 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 209

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 200

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 215
جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم دن کے ابتدائی حصہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تھے کہ آپ کی خدمت میں چند اشخاص برہنہ بدن، دھاری دار لباس کی لنگی باندھے، عبا پہنے ہوئے گلے میں تلواریں لٹکائے حاضر ہوئے، اکثر بلکہ کل قبیلہ مُضر کے تھے، ان کی حالت زار کو دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک غم کے آثار سے متغیر ہو گیا، فوراً آپ مکان تشریف لے گئے پھر باہر آئے اور بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی پھر آپ نے نماز پڑھائی اور خطبہ دیا: ۞ يٰٓأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِىْ پ:4،ع:1،آیت نمبر:1) تلاوت فرمائی (اے لوگو! اس رب سے ڈرو جس نے تم سب کو نفس واحدہ (یعنی آدم علیہ السلام) سے پیدا کیا (یہاں تک کہ آیت کا آخری حصہ) کی تلاوت فرمائی (اللہ تمہاری نگرانی کرنے والا ہے)۔ اور (سورہ حشر پ:28،ع:3،آیت نمبر:18) ۞ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ ” مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۞ تلاوت فرمائی (اے ایمان والو! ڈرتے رہو اللہ سے اور ہر شخص دیکھ لے کہ کل (قیامت) میں اس نے اپنے لئے کیا ذخیرہ بھیجا ہے) اور ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے دینار، اپنے درہم، اپنے پارچہ (کپڑے) اور اپنے گیہوں اور کھجور کے باغ میں سے خیرات کرے، یہاں تک کہ فرمایا: کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو، جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ایک انصاری نے ایک تھیلی درہم یا دینار کی اٹھا لائی جس کو اٹھانا مشکل ہو رہا تھا بلکہ اس کا ہاتھ اس کے اٹھانے سے عاجز ہو گیا تھا اس کے بعد لوگ فوراً ایک بعد دیگرے خیرات لانا شروع کئے، یہاں تک کہ میں (یعنی جریر رضی اللہ عنہ) نے کھانے اور کپڑے کے دو ڈھیر دیکھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک خوشی سے سونے کی طرح چمکتا نظر آنے لگا۔ اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نے اسلام میں اچھا طریقہ رائج کیا تو اس کو اس کا اجر اور ان لوگوں کا بھی اجر ملے گا جو آئندہ اس طریقہ پر عمل پیرا ہوں گے اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہ ہوگی اور جس نے اسلام میں کوئی برا طریقہ رائج کیا تو اس پر اس کے رواج دینے کا عذاب ہوگا اور ان لوگوں کا بھی گناہ ہوگا جو آئندہ اس طریقہ پر عمل کریں گے اور اس سے عمل کرنے والوں کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہوگی۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1017a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 210 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 210

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 201

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 216
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خون ناحق اور ظلم کے طور پر جو بھی جان لی جاتی ہے تو اس کے خون کا ایک حصہ آدم علیہ السلام کے پہلے لڑکے (یعنی قابیل) کو پہنچتا ہے اس لئے کہ اس نے سب سے پہلے قتل کا طریقہ نکالا ہے (جو کوئی کسی کو ظلماً قتل کرتا ہے تو جتنا گناہ قاتل پر لکھا جاتا ہے اتنا ہی گناہ قابیل پر بھی لکھا جاتا ہے، اس لئے کہ اس نے سب سے پہلے اپنے بھائی (ہابیل) کو قتل کیا تھا، اور دوسرے قاتلوں کے گناہ میں کچھ کمی نہیں ہوتی)۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3335 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1677a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 202

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 217
کثیر بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں مسجد دمشق میں ابودرداء رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا: اے ابودرداء (رضی اللہ عنہ)! میں تمہاری خدمت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ سے صرف ایک حدیث کے لئے آیا ہوں، جس کی مجھے اطلاع ملی کہ آپ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور میں کسی اور کام کے لئے نہیں آیا ہوں۔ ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو کسی راستہ پر علم (دین) کی طلب میں چلتا ہے تو اس کی وجہ سے خدائے تعالیٰ اس کو جنت کے راستوں میں سے ایک راستہ پر چلائے گا اور فرشتے طالب علم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے بازو بچھا دیتے ہیں، اور عالم (دین) کے لئے آسمان اور زمین کی پوری مخلوق، مغفرت طلب کرتی ہے اور مچھلی پانی میں اس کے لئے مغفرت چاہتی ہے اور اس کے لئے دعاء کرتی ہے، اور عابد پر عالم کی فضیلت ایسی ہے جیسے چودھویں رات کے چاند کی فضیلت تمام تاروں پر ہوتی ہے اور علماء انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں۔ انبیاء نے دینار درہم کا ترکہ نہیں چھوڑا؛ بلکہ انہوں نے علم کو ترکہ میں چھوڑا، پس جس نے علم کو حاصل کیا اس نے بڑا نصیب پایا۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3641 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 223 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 212 (unverified) 96% confidence

Mishkat (candidate) 212

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 203

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 218
ابوامامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں کا ذکر کیا گیا، ایک عابد اور دوسرا عالم، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عابد پر عالم کی فضیلت ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے سب سے معمولی شخص پر ہے۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے فرشتے اور آسمانوں اور زمین والے حتی کہ چیونٹی اپنے بل میں اور یہاں تک کہ مچھلی سب کے سب اس شخص کے لئے دعاء کرتے ہیں جو لوگوں کو خیر (یعنی علم دین) کی تعلیم دینے والا ہے (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے) اور دارمی نے مکحول سے مرسلاً روایت کی ہے (اور دو آدمیوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ یہ بیان کیا ہے کہ ”فَضْلُ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِي عَلَى أَدْنَاكُمْ“ (عابد پر عالم کی فضیلت ایسی ہے جیسی میری فضیلت تمہارے معمولی شخص پر ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2685 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 213 (unverified) 95% confidence · Validation similarity: 0.855

Mishkat (candidate) 213

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورہ فاطر، پ:22، ع:4، آیت نمبر:28 کی) اس آیت کی تلاوت فرمائی ﴿ اِنَّمَا يَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا ﴾ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں علماء ہی سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں۔ پھر اس کے بعد اخیر تک باقی حدیث کو بیان فرمایا۔

Hadith 204

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 219
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ تمہارے تابع ہیں اور اطراف زمین سے لوگ تمہارے پاس آئیں گے کہ دین میں سمجھ حاصل کریں، جب وہ تمہارے پاس آئیں تو میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ تم ان کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ اور انہیں علم دین کی تعلیم دیا کرو۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2650 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 205

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 220
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بات جو (سراپا) حکمت (اور عقلمندی) ہو حکیم (یعنی مومن کی) گم شدہ چیز ہے، اس لئے اس کو جہاں پائے وہی سب سے زیادہ اس کا حقدار ہے (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2687 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4169 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 216 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 216

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 206

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 221
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک عالم شیطان پر ہزار عابد سے زیادہ گراں ہے۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2681 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 222 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 217 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 217

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 207

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 222
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علم دین کی طلب ہر مسلمان پر فرض ہے اور نا اہل کو علم سکھانے والے کی مثال خنزیر کے گلے میں جواہر موتیوں اور سونے کا مالا ڈالنے والے کی ہے (مثلاً عوام کے آگے تصوف وغیرہ کی باریکیاں بیان کرنا، کیونکہ اس سے ان کے گمراہ ہوجانے کا اندیشہ ہے اور ایسا بے محل علم ان کے لئے سراسر ظلم ہے) اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔ اور بیہقی نے شعب الایمان میں صرف ”طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيْضَةٌ عَلٰى كُلِّ مُسْلِمٍ“ تک روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 224 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 218 (unverified) 96% confidence

Mishkat (candidate) 218

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 208

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 223
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو خصلتیں منافق میں جمع نہیں ہوتیں: خوش اخلاقی اور دین کی سمجھ۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2684 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 209

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 224
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص علم دین کی طلب میں نکلے وہ واپس ہونے تک راہ خدا (یعنی جہاد) میں ہے۔ (اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2647 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 220 (unverified) 95% confidence · Validation similarity: 0.833

Mishkat (candidate) 220

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 210

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 225
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام علماء کو جمع فرمائے گا اور ارشاد فرمائے گا کہ میں نے تمہارے دلوں میں حکمت محض اس لئے ڈال دی تھی کہ تم سے میرا ارادہ بھلائی کا تھا، تم سب جنت میں داخل ہو جاؤ، پس میں نے تم سب کو بخش دیا خواہ تم سے کچھ بھی ہوا ہو۔ (ہمارے امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ نے اس کی روایت کی ہے)۔

Hadith 211

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 226
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیر کی بات سننے سے مومن کا پیٹ نہیں بھرتا (یعنی ہمیشہ سنتا رہتا ہے) یہاں تک کہ اس کی انتہاء، بہشت ہوتی ہے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2686 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 212

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 227Noor 228
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص سے علم کی بات پوچھی جائے جس کو وہ جانتا ہو، پھر وہ اس کو چھپا دے تو قیامت کے دن اس کے منہ میں آگ کی لگام دی جائے گی۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے)۔ اور ابن ماجہ نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3658 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2649 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 223 (unverified) 97% confidence

Mishkat (candidate) 223

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 213

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 229Noor 230
کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے علم اس غرض سے سیکھا کہ علماء سے مقابلہ کرے یا بے وقوفوں سے بحث اور جھگڑا کرے یا لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے تو اللہ اس کو دوزخ میں داخل کرے گا۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔) اور ابن ماجہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2654 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 253 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 225 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 225

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 214

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 231
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے وہ علم سیکھا جس سے خدا کی خوشنودی مطلوب ہوتی ہے مگر اس کا مقصد دنیا کا فائدہ حاصل کرنا تھا تو وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو تک نہ پائے گا۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3664 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 252 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 215 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 215

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 215

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 232Noor 233
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اس بندے کو خوشحال رکھے جس نے میری حدیث سنی اور اس کو یاد رکھا اور یاد رکھ کر لوگوں تک اس کو پہنچایا۔ کیونکہ بہت سے فقہ کا سرمایہ رکھنے والے فقیہ (یعنی سمجھ دار) نہیں ہوتے اور بہت سے لوگ فقہ کا علم ان لوگوں تک پہنچاتے ہیں جو ان سے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں۔ تین باتیں ایسی ہیں کہ ان میں مسلمانوں کا دل خیانت نہیں کرتا (یعنی یہ باتیں مومن میں ضرور پائی جاتی ہیں اور جب وہ ان پر عمل پیرا رہتا ہے تو اس کے دل میں کینہ نہیں پیدا ہوتا کہ اس کو حق سے پھیر دے)۔ اور امام احمد، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ اور دارمی نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے البتہ ترمذی اور ابوداؤد سے (وَثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ) سے آخر تک مروی نہیں ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3660 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2656 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 230 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 228 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 228

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(1) ایک یہ کہ عمل میں اخلاص اور رضائے الٰہی مقصود ہو، (2) دوسرے مسلمانوں کی خیرخواہی کیا کرے (3) تیسرے لازمی طور پر مسلمانوں کی جماعت کا (عقائد اور عمل) میں ساتھ دے، اس لئے کہ مسلمانوں کی دعا کی برکت سب کو گھیرے رہتی ہے (یعنی دعا، ان کو شیطان کے مکر اور گمراہی سے بچائے رکھتی ہے، اس میں اس بات کی تنبیہ ہے کہ جو کوئی مسلمانوں کی جماعت سے نکل جاتا ہے اس کو مسلمانوں کی دعا، اور دعا کی برکت نہیں پہنچتی)۔ (امام شافعی نے اور بیہقی نے ’’مدخل‘‘ میں اس کی روایت کی ہے)۔

Hadith 216

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 234Noor 235
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اللہ اس آدمی کو خوش و خرم رکھے جس نے ہماری حدیث سن کر یاد رکھ لی، پھر جس طرح اس نے سنا اسی طرح دوسرے تک پہنچا دیا، کیونکہ بہت سے لوگ جن کے پاس پہنچایا جاتا ہے وہ سننے والے ہی پہنچانے والے سے، بہتر سمجھ والے ہوتے ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔ اور دارمی نے اس کو ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2657 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 232 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 230 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 230

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس قسم کی حدیثوں سے مجتہدین امت کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔12

Hadith 217

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 236Noor 237
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے حدیث بیان کرنے میں احتیاط کرو (اور اسی حدیث کو بیان کرو) جس کی تحقیق تم کو ہو (کہ وہ حدیث میری ہی ہے پس جس نے قصداً مجھ پر جھوٹ کہا وہ اپنے لئے دوزخ کا ٹھکانا بنا لے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔) اور ابن ماجہ نے اس کو ابن مسعود، اور جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے جس میں ( اِتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي اِلَّا مَا عَلِمْتُمْ ) کے الفاظ نہیں ہیں۔

[Narrated by Tirmidhi, and by Ibn Majah from Ibn Mas'ud and Jabir, though they did not mention "Beware of narrating Hadith from me except what you know."]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2950 (unverified) 93% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 30 (unverified) 70% confidence · Validation similarity: 0.556

Confidence and text similarity are not editorial verification.