Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے) · Chapter 1

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

75 narrations · In source reading order

Hadith 218

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 238Noor 239
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن کی تفسیر بغیر سند کے اپنی عقل سے کی تو وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنا لے۔ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جس نے قرآن کی تفسیر بغیر علم (دین) کے بیان کی تو وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنا لے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2950 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2951 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 234 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 234

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 219

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 240
جُندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن کی تفسیر اپنی رائے سے بیان کی اور صحیح بیان کی تب بھی اس نے غلطی کی۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2952 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3652 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 235 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 235

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 220

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 241
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن میں جھگڑنا کفر ہے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4603 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 236 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 236

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: جھگڑنے سے مراد یہ ہے کہ قرآن کی ایک آیت کو دوسری آیت سے جھٹلایا جائے، مناسب یہ ہے کہ قرآن کی آیتوں میں موافقت کی کوشش کرے، اگر موافقت دشوار معلوم ہو تو یہ عقیدہ رکھے کہ یہ میری بدفہمی ہے اور اس کے علم کو اللہ اور رسول پر سونپ دے۔12

Hadith 221

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 242
عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے ایک جماعت کو قرآن میں جھگڑتے ہوئے سنا تو فرمایا: تم سے پہلے جو لوگ تھے وہ اسی قسم کے جھگڑوں کی وجہ سے تباہ و برباد ہوئے ہیں، اللہ کی کتاب کے ایک حصہ کو دوسرے حصہ سے انہوں نے رد کیا، حالانکہ اللہ تعالیٰ کی کتاب اس طرح نازل ہوئی کہ اس کا ایک حصہ، دوسرے حصہ کی تصدیق کرتا ہے تو اس کے ایک حصہ کو اس کے دوسرے حصہ سے مت جھٹلاؤ۔ جس کو تم جانتے ہو وہ کہو اور جس بات کو نہیں جانتے ہو اس کو جاننے والے کے سپرد کر دو۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 85 (unverified) 88% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 237 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 237

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 222

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 243
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن نازل کیا گیا سات طرح (کے قرأت یا احکام پر) ہر ایک آیت کے لئے ایک ظاہر ہے اور ایک باطن اور ان دونوں میں سے ہر ایک کی ایک حد ہے۔ جس کے لئے فہم کی ضرورت ہے۔ (امام بغوی نے شرح السنہ میں اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 238 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 238

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ظاہر آیت کے لئے علوم عربیہ اور باطن کے لئے تصفیۂ نفس و ریاضت، اکل حلال اور صحبت کامل کی ضرورت ہے۔12

Hadith 223

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 244
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علم تین ہیں: (1) آیت محکمہ یا (2) سنت قائمہ یا (3) فریضہ عادلہ، ان کے سوا قابل اعتبار نہیں (اس کی روایت امام بغوی نے شرح السنہ میں کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2885 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 54 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 239 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 239

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: (1) آیت محکمہ یعنی غیر منسوخ آیت جو ایک معنی کے سوا دوسرے معنی کا احتمال نہ رکھے، (2) سنت قائمہ وہ احادیث ہیں جو متن و اسناد کے ساتھ ثابت ہیں، (3) فریضہ عادلہ سے مراد اجماع اور قیاس ہے جس کا ماخذ کتاب و سنت ہو، اجماع اور قیاس کو فریضہ اس لئے کہا کہ اس پر عمل واجب ہے کیونکہ لفظ عادلہ سے یہی مراد ہے۔ اس حدیث کا حاصل یہ ہے کہ اصول دین چار ہیں، کتاب و سنت و اجماع اور قیاس اور جو علم ان کے سوا ہیں وہ زائد اور بے معنی ہیں۔12

Hadith 224

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 245Noor 246Noor 247
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی وعظ کہے گا وہ یا تو حاکم ہوگا یا مقرر کردہ شخص ہوگا یا متکبر ہوگا۔ (ابوداؤد نے اس کی روایت کی ہے۔) اور دارمی نے عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے، وہ اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں۔ اور ایک روایت میں متکبر کی جگہ ریاکار کا ذکر ہے۔

[Narrated by Abu Dawood, and it was also narrated by al-Dhari from Amr ibn Shu'aib, from his father, from his grandfather, and in his narration, it says: "or a person who changes or is arrogant."]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3665 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 240 (unverified) 78% confidence

Mishkat (candidate) 240

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: مطلب یہ ہے کہ یہ فعل صرف تین شخصوں سے صادر ہوتا ہے، ان میں سے دو حق پر ہیں یعنی امیر اور مامور کہ ان دونوں کو وعظ بیان کرنا چاہیے، البتہ متکبر یا ریاکار کو وعظ نہ کہنا چاہیے، وعظ بیان کرنے کا حق اولاً حاکم کا ہے کیوں کہ وہ رعیت پر مہربان ہوتا ہے اور ان کی صلاح اور فلاح کو خوب جانتا ہے، اور اگر خود نہ کہے گا تو علماء میں جو صاحب تقویٰ اور بے طمع ہوں ان کو مقرر کردے گا۔

Hadith 225

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 248
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کسی شخص کو بغیر علم کے فتویٰ دیا گیا تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہوگا۔ اور جس نے اپنے بھائی کو کوئی ایسا مشورہ دیا جس کے متعلق وہ جانتا ہے کہ اس کے خلاف دوسرے امر میں بھلائی ہے تو اس نے اس کی خیانت کی۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3657 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 226

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 249
معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغالطہ میں ڈالنے والے سوالات سے منع فرمایا ہے (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3656 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: علماء سے ایسے مسائل نہ پوچھے جس کا مقصد ان کو مغالطہ میں ڈالنا ہو، کیونکہ اس سے مسلمان کو ایذا ہوتی ہے جس سے عداوت اور فتنہ پیدا ہوتا ہے اور چونکہ اس سے سائل کو اپنی فضیلت کا اظہار مقصود ہوتا ہے اس وجہ سے یہ حرام ہے۔12

Hadith 227

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 250
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرائض اور قرآن سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ کیونکہ میں (دنیا سے) اٹھائے جانے والا ہوں۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2091 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: فرائض سے مراد علم فرائض ہے یا وہ چیزیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے فرض فرمایا ہے جو احادیث سے ثابت ہوتے ہیں۔12

Hadith 228

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 251
ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اتنے میں آسمان کی جانب آپ نے نگاہ اٹھائی اور فرمایا: وہ وقت آ گیا ہے کہ لوگوں سے علم وحی (میری وفات کی وجہ سے) چھین لیا جائے گا۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ علم وحی کی کسی شئے پر قادر نہ ہوں گے، اس وجہ سے کہ (میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے) (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2653 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 229

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 252
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عنقریب لوگ علم کی طلب میں اونٹوں کو بھگا بھگا کر دور دراز کا سفر کریں گے، پس وہ مدینہ کے عالم سے بڑھ کر (علم میں) کسی کو نہ پائیں گے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2680 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور جامع ترمذی میں ہے کہ ابن عیینہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ عالم مدینہ سے مراد امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ ہیں، اور عبدالرزاق سے بھی اسی طرح وضاحت ہے، البتہ اسحٰق بن موسیٰ نے کہا کہ میں نے ابن عیینہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ عالم مدینہ سے مراد عمری زاہد ہیں۔ جن کا نام عبدالعزیز بن عبداللہ ہے۔

Hadith 230

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 253Noor 254Noor 255
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ (قدرت) میں میری جان ہے، اگر دین ثریا (یعنی ستارہ پروین) کے پاس معلق ہو تو اس کو فارس کا ایک شخص ضرور حاصل کر لے گا۔ (بخاری اور مسلم نے اس کی روایت متفقہ طور پر کی ہے۔) اور طبرانی نے قیس بن سعد بن عبادہ سے اسی طرح روایت کی ہے اور ان کی روایت میں ”دین“ کی جگہ علم کا لفظ ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2546b (unverified) 92% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4898 (unverified) 87% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

حافظ سیوطی نے فرمایا کہ یہ حدیث جس کو بخاری اور مسلم نے بالاتفاق روایت کیا ہے اصل صحیح ہے، اس میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی جانب اشارہ ہونے پر اعتماد ہوتا ہے اور اس حدیث کی صحت پر سب کا اتفاق ہے۔ مواہب بشرح مسلم کے حاشیہ میں علامہ شامی جو حافظ سیوطی کے شاگرد ہیں؛ لکھتے ہیں کہ ہمارے شیخ کا یہ یقین ہے کہ اس حدیث سے مراد ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ ہیں بالکل واضح بات ہے، جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، اس لئے کہ اہل فارس سے کوئی بھی امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے درجۂ علم کو نہ پہنچ سکا۔

Hadith 231

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 256
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے (وہ کہتے ہیں) منجملہ ان چیزوں کے جن کا مجھے علم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا ہے یہ ہے کہ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس امت کے لئے ہر سو سال کے بعد ایک ایسا مجدد پیدا کرے گا جو دین کی تجدید کرے گا۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4291 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 247 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 247

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے مراد ہے کہ ایک شخص اس امت میں ممتاز ہوتا ہے جو اپنے زمانہ میں دین کی مدد اور ترویج کر کے بدعت کو رفع کرتا ہے، بعض علماء نے اس کو عام پر محمول کیا ہے خواہ ایک شخص ہو یا جماعت۔12

Hadith 232

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 257
ابراہیم بن عبدالرحمن عذری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس علم (کتاب و سنت) کو ہر بعد میں آنے والوں میں سے ایسے ثقہ اور عادل لوگ اٹھائیں گے جو تحریف اور تغیر کرنے والوں کی تحریف اور زیادتی اور اہل باطل کے جھوٹ باندھنے کو اور جاہلوں کی تاویلوں کو دور کریں گے۔ (اس کی روایت بیہقی نے کتاب المدخل میں کی ہے۔)

[Narrated by al-Bayhaqi in his book al-Madkhal]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 248 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 248

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 233

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 258
حسن بصری رضی اللہ عنہ سے بطور ارسال روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کو موت ایسی حالت میں آ جائے کہ وہ علم حاصل کر رہا تھا تاکہ اس کے ذریعہ اسلام کو زندہ کرے تو اس کے اور انبیاء کے درمیان جنت میں صرف ایک درجہ کا فرق رہے گا (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 249 (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.886
  • Candidate: Sunan al-Darimi 354 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 249

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 234

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 259
حسن بصری رضی اللہ عنہ سے بطور ارسال روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دو آدمیوں کے متعلق دریافت کیا گیا جو بنی اسرائیل میں سے تھے، ایک تو عالم تھا جو فرض نماز پڑھ کر لوگوں میں دین اور علم کی تعلیم کے لئے بیٹھ جاتا تھا اور دوسرا شخص ہمیشہ دن میں روزہ رکھتا اور تمام رات نماز میں گزارتا، ان میں سے کون افضل ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس عالم کی فضیلت جو فرض نماز پڑھ کر لوگوں کو دین اور علم سکھانے کے لئے بیٹھتا ہے اس عابد پر جو دن میں روزے رکھتا اور رات میں نمازیں پڑھتا ہے ایسی ہے جیسی میری فضیلت تمہارے ادنیٰ شخص پر (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 251 (unverified) 35% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 361 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 251

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 235

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 260
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص کیا ہی اچھا ہے جو دین میں سمجھ رکھتا ہے، اگر اس کی طرف احتیاج ہو تو وہ دوسروں کو دینی نفع پہنچائے، اگر اس سے بے پروائی برتی جائے تو وہ دوسروں سے اپنے کو بے نیاز رکھے۔ (اس کی روایت رزین نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حاصل حدیث یہ ہے کہ عالم کے لئے سزاوار یہ ہے کہ وہ اپنی ضرورتوں کو عوام پر پیش نہ کرے اور ان سے طمع بھی نہ رکھے اور اس کے لئے یہ بھی مناسب نہیں کہ عوام سے مطلقاً بے تعلق ہوجائے، اس کی صورت یہ ہے کہ اگر وہ بغرض استفادہ اس سے رجوع ہوں تو علم سے ان کو برابر فائدہ پہنچاتے رہے اور اگر عوام استفادہ نہ کریں تو وہ عبادت مولیٰ اور خدمت علم کے لئے مطالعہ کتب اور تصنیف و تالیف میں مشغول ہوجائے۔12

Hadith 236

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 261
عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا ہر جمعہ میں ایک مرتبہ لوگوں کو وعظ کیا کرو، اگر تم کو یہ پسند نہیں تو دو مرتبہ، اگر اس سے زائد چاہتے ہو تو تین مرتبہ۔ اور لوگوں کو اس قرآن سے تنگ مت کرو (کہ وہ اکتا جائیں) میں تم کو اس طرح دیکھنا نہیں چاہتا کہ تم لوگوں کے پاس جاؤ اور وہ اپنی کسی بات میں مشغول ہوں اور تم ان کے سامنے وعظ کرنا شروع کردو، اور ان کی بات کاٹ دو، جس سے وہ تنگ ہوجائیں، بلکہ تم اس وقت خاموش رہو، پس جب وہ تم سے خواہش کریں تو تم ان کو وعظ سناؤ (اور ایسی حالت میں وعظ ختم کرو کہ ان کا شوق ابھی باقی ہے) اور دعا میں مُسَجَّع (یعنی قافیہ دار عبارت) سے احتیاط کرو، اس لئے کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو دیکھا ہے کہ وہ اس طرح قافیہ بند دعا نہیں کیا کرتے تھے (کیوں کہ تکلف سے رقت قلبی باقی نہیں رہتی ہے)۔ (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6337 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 237

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 262
واثلہ بن الاسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے علم دین طلب کیا اور اس کو حاصل کر لیا تو اسے دو اجر ملیں گے اور اگر وہ حاصل نہ کر سکا تو اس کو ایک اجر ملے گا (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 251 (unverified) 50% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 335 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 251

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 238

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 263
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منجملہ ان اعمال اور نیکیوں کے کہ جن کا ثواب مومن کو اس کی موت کے بعد بھی پہنچتا رہتا ہے، ان میں سے (1)ایک علم ہے جس کو اس نے سیکھا اور اس کی اشاعت کی، اور(2) نیک اولاد چھوڑا،(3)یا وارثوں کے لئے قرآن مجید چھوڑ گیا، یا مسجد بنا کر گیا، یا مسافر خانہ بنا کر چھوڑا، یا نہر جاری کیا یا وہ خیرات جس کو اس نے اپنے زندگی اور صحت میں اپنے مال سے کیا ہو جس کا اجر مرنے کے بعد اس کو ملتا رہے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 242 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 254 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 254

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 239

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 264
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ نے مجھ پر وحی فرمائی ہے کہ جو شخص علم دین کی طلب میں کوئی راستہ چلے گا تو میں اس کے لئے جنت کا راستہ سہل کر دوں گا اور میں نے جس کی دونوں آنکھ لے لیں (یعنی وہ نابینا ہو گیا) تو ان کے عوض اس کو جنت دوں گا اور علم میں زیادتی عبادت میں زیادتی سے، بہتر ہے اور دین کا دارومدار پرہیزگاری پر ہے۔ (بیہقی نے شعب الایمان میں اس کی روایت کی ہے)۔

[Narrated by al-Bayhaqi in "Shu'ab al-Iman"]

Hadith 240

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 265
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رات میں تھوڑی دیر علم کا پڑھنا پڑھانا اور تصنیف و تالیف کرنا) تمام رات عبادت کرنے سے، بہتر ہے۔ (دارمی نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 256 (unverified) 85% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 266 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 256

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 241

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 266
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر اپنی مسجد کی دو مجلسوں پر ہوا، ارشاد ہوا کہ یہ دونوں خیر پر ہیں لیکن ایک جماعت نیکی میں دوسرے سے افضل ہے، یہ لوگ جو اللہ کی عبادت کر رہے ہیں اور دعاء میں مشغول ہیں اور اس کی طرف متوجہ ہیں (اللہ تعالیٰ) چاہے تو ان کو عطا فرمائے اور نہ چاہے تو عطا نہ کرے، لیکن یہ دوسری جماعت جو فقہ سیکھ رہی ہے یا علم حاصل کر رہی ہے اور جاہل کو علم سکھلاتی رہتی ہے تو یہ پہلی جماعت سے افضل ہے اور میں معلم ہی بنا کر بھیجا گیا ہوں، پھر آپ اس دوسری جماعت میں (جو علم کی تھی) بیٹھ گئے۔ (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 257 (unverified) 88% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 262 (unverified) 75% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 349 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 262

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 242

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 267
ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ علم کی وہ کونسی حد ہے جس تک پہنچنے سے آدمی فقیہ ہو جاتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میری امت کے نفع کے لئے دینی امور کی چالیس حدیثیں حفظ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کو فقیہ اٹھائے گا (یعنی اس کا حشر علماء کے زمرہ میں ہوگا) اور میں اس کے لئے قیامت میں شفیع اور گواہ ہوں گا۔(1)

Hadith 243

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 268
انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم کو معلوم ہے کہ کون سب سے زیادہ سخی ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ سخی ہیں۔ پھر میں بنی آدم میں سب سے بڑھ کر سخی ہوں اور میرے بعد سب سے زیادہ سخی وہ مرد عالم ہے جس نے علم سیکھا اور اس کی اشاعت کی، ایسا شخص قیامت کے دن تنہا امیر کی طرح آئے گا یا امت واحدہ کی طرح آئے گا۔(2)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: امیر واحد یا امت واحدہ سے یہ مراد ہے کہ وہ ایک امیر کی حیثیت سے آئے گا یعنی وہ کسی کے تابع نہیں ہوگا بلکہ اس کے ساتھ کئی تابع اور خادم ہوں گے، مقصود یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن معزز اور مکرم با شوکت و حشمت آئے گا۔12

Hadith 244

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 269
انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو حرص کرنے والے ایسے ہیں جن کا پیٹ نہیں بھرتا، ایک علم کا بھوکا جو علم سے سیر نہیں ہوتا اور دوسرے دنیا کا بھوکا جس کا دنیا سے پیٹ نہیں بھرتا۔(3) (مذکورہ تینوں حدیثیں کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 260 (unverified) 45% confidence

Mishkat (candidate) 260

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 245

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 270
عون رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دو حریص ایسے ہیں کہ سیر نہیں ہوتے، ایک صاحب علم اور دوسرا دنیا دار، اور دونوں برابر نہیں ہیں، صاحب علم تو اللہ تعالیٰ کی رضامندی کو زیادہ حاصل کرتا رہتا ہے اور دنیا دار سرکشی میں بڑھتا جاتا ہے، پھر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (سورہ علق، آیت نمبر:6/7، پ:30، ع:1، کی) یہ آیت تلاوت فرمائی ﴿ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغٰى أَنْ رَّآهُ اسْتَغْنٰى ﴾۔ ترجمہ: (مگر انسان کا حال یہ ہے کہ وہ) خود کو بے نیاز سمجھ کر (شکر کے بدلے خدا سے الٹے) سرکشی کرتا ہے اور عون رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا دوسرے یعنی (صاحب علم) کے متعلق عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے (سورہ فاطر، آیت نمبر:28، پ:22، ع:4، کی) یہ آیت ﴿ إِنَّمَا يَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا ﴾ تلاوت فرمائی کہ اللہ کے بندوں میں سے علماء ہی اللہ سے ڈرتے ہیں۔ (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 260 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 260

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 246

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 271
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے لوگ عنقریب دین میں سمجھ پیدا کریں گے اور قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے کہ ہم امراء (یعنی دولت مندوں) کے پاس جاتے ہیں کہ ان کی دنیا سے کچھ حاصل کر لیں اور ان سے اپنے دین کو بچائے رکھیں گے حالانکہ ایسا نہ ہو سکے گا کیوں کہ جس طرح خاردار درخت سے صرف کانٹے کے سوا کوئی چیز حاصل نہیں ہوتی، اسی طرح امراء کی نزدیکی سے اسی چیز کو حاصل کریں گے، (امام بخاری کے استاد) محمد بن صباح رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے اور ان کی مراد اس سے گناہ تھی (یعنی امراء کی ہم نشینی سے گناہ ہی حاصل ہوں گے)۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 255 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 247

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 272Noor 273
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: اگر اہل علم، علم کی حفاظت کرتے اور علم کو اس کے اہل تک ہی پہنچاتے تو علم کے ذریعہ سے زمانے کے سردار بن جاتے لیکن انہوں نے علم کو اہل دنیا کے لئے استعمال کیا تاکہ اس کے ذریعہ سے ان کی دنیا میں سے کچھ حاصل کریں۔ تو دنیا داروں کی نظر میں ذلیل ہو گئے۔ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے تمام فکروں کو ایک فکر یعنی آخرت کی فکر بنا لیا تو اللہ تعالیٰ اس کی دنیا کی تمام فکروں کے لئے کافی ہو جاتے ہیں اور جس کو دنیا کی فکریں اور احوال پراگندہ کر دیں (یعنی کبھی کسی فکر میں لگا اور کبھی کسی میں) تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ وہ دنیا کے کسی جنگل میں ہلاک ہو جائے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔) اور بیہقی نے شعب الایمان میں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ”مَنْ جَعَلَ الْهُمُومَ“ سے تا آخر روایت کی ہے۔

[Narrated by Ibn Majah and also by Al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman from the statement of Ibn Umar (may Allah be pleased with him).]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 257 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.